پوڈ کاسٹ رابطہ میڈیا آر۔ایس۔ایس
ہمارے نشریات سنیے
خبریں
خبریں
 
ریڈیو نشریات
نشریات
انٹرویوز
عید کے موقع پر ہمارے نمائندے لیاقت علی اعوان کا پیغام
عامر منظور ، عید کا پیغام
یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفیر عزت ماب سردار طارق عزیز الدین سے انٹرویو
پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متعلق لیاقت علی اعوان کی رپورٹ
 
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ ( ترکی۔ اسرائیل تعلقات) -185
اسرائیل نے غزہ کے بین الاقوامی امدادی فلیٹ پر حملے سے متعلق جاری ملکی تحقیقات کے ابتدائی حصے کو مکمل کر لیا ہے
وقت اشاعت 15.07.2010 11:04:38 UTC
آخری وقت اشاعت 15.07.2010 11:04:38 UTC
اسرائیل نے 31 مئی کو بلیو مارمرا پر خونی حملے کے بعد موضوع سے متعلق دو تجزئیوں کا اعلان کیا۔اس وجہ سے اس ہفتے کے پروگرام میں ہم اس رپورٹ اور اس کے ترکی۔ اسرائیل تعلقات پر اثرات کے بارے میں آپ سے بات کریں گے۔ اسرائیل نے غزہ کے بین الاقوامی امدادی فلیٹ پر حملے سے متعلق جاری ملکی تحقیقات کے ابتدائی حصے کو مکمل کر لیا ہے ۔ 31 مئی 2010 کے حملے سے متعلق ترکی نے، کہ جس کے شہری اس حملے میں ہلاک کئے گئے، بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اسرائیل نے کہا تھا کہ یہ تحقیقات ملکی سطح پر کی جائیں گی اور ان میں شرکت کے لئے 2 بین الاقوامی مبصرین کو دعوت دی جائے گی۔واقعے کے زیادہ تکنیکی پہلوؤں پر مبنی پہلے حصے کا کمیٹی کے چیئر مین کی طرف سے اعلان کیا گیا۔کمیٹی کے چیئرمین خفیہ خبر رسانی کے ماہر ریٹائرڈ میجر جنرل ایلینڈ تھے۔ اسرائیلی وزارت دفاع سے منسلک اس کمیٹی نے کہا کہ یہ آپریشن غلط خبر رسانی کا نتیجہ تھا اور ضروری تیاری کے بغیر کیا گیا تھا۔جس قدر کمیٹی کے بیانات سے واضح ہوتا ہے اس واقعے کو سیاسی اور اخلاقی حوالوں کی بجائے زیادہ تر تکنیکی حوالے سے دیکھا گیا۔کمیٹی کے مطابق جہاز کو خطرے میں ڈالے بغیر سمندر میں روکنے کا امکان نہ ہونے کی وجہ سے کمانڈو آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاہم آپریشن کی پلاننگ میں جہاز میں مزاحمت کے امکانات کے لئے ضروری سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔اس رپورٹ میں جس قدر آپریشن کی تیاریوں میں کوتاہیوں پر نقطہ چینی کی گئی ہے اسی قدر جہاز کے اندر کی صورتحال کے بارے میں ضروری معلومات اکٹھی کرنے میں کوتاہی پر موساد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن اس تنقید کے علاوہ کمیٹی نے واقعے کے ذمہ دار کسی بھی ملٹری آفیسر کے لئے ڈسپلن سزا کا مطالبہ نہیں کیا ۔ بیان کے مطابق آپریشن کو پورا کرنے سے زیادہ فیصلہ کرنے کے مرحلے میں غلطی کی گئی تاہم بیان میں آپریشن میں شامل کمانڈوز کی کارکردگی کی کامیابی کو سراہا گیا۔ سامعین یہ رپورٹ جس کا اعلان کیا گیا دو مرحلوں پر مشتمل ایک عمل کا پہلا حصہ ہے۔ پہلی رپورٹ واقعے کی خبر رسانی اور آپریشنل پہلوؤں سے متعلق تھی۔تفتیش کے دوسرے حصے کو ُترکیل کمیٹی رپورٹ کا نام دیا گیا ہے۔اس کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ جج ُُترکیل ہیں جن کے نام پر کمیٹی کا نام تُرکیل کمیٹی رکھا گیا ہے ۔ کمیٹی کی کاروائیوں کو سیکنڈ وینوگراڈ رپورٹ کی حیثیت دی جا رہی ہے۔یہ وینوگراڈ رپورٹ اس تجزئے پر مبنی ہے کہ سال 2006 میں اسرائیل کے حزب اللہ کے خلاف کئے گئے آپریشن کی ناکامی کے بعد اسرائیل نے کہاں غلطی کی ہے اور مستقبل میں کیا کرنا ضروری ہے۔اس سے مشابہہ شکل میں بلیو مارمرا کے واقعے کے عالمی رائے عامہ میں تشکیل کردہ اثر کے بعد اسرائیل نے ملک کے اندر ایک کمیشن تشکیل دیا۔یہ کمیٹی واقعے کی بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگی کا جائزہ لے گی۔اس موضوع پر تفتیش کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ابتداء میں اس تحقیق اور اختیار کا دائرہ محدود رکھا گیا جسے ترکیل کمیٹی کے حکام نے اعلٰی آئینی عدالت کی طرف سے وسیع کروایا۔اس واقعے کے آئینی پہلوؤں کا جائزہ کمیشن پانچ افراد پر مشتمل ہو گا۔اس مرحلے پر اس کمیٹی کے اختیارات اسرائیل کے امدادی جہاز کو روکنے کے اقدام کے بین الاقوامی قوانین کے موافق ہونے اور فوجیوں کے طاقت کا استعمال میں حدود میں رہنے یا نہ رہنے کا جائزہ لینے تک محدود ہے۔اس کمیٹی کو شاہدوں کے بیانات سننے یا پھر آپریشن میں شامل افراد سے تفتیش کرنے کا اختیار نہیں ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے چیئرمین ترکیل کمیٹی کی حدود میں اضافہ کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس کمیٹی کو ایک مکمل طور پر با اختیار کمیٹی کی شکل دینا چاہتے ہیں۔اسرائیل کی اعلٰی عدالت کے فیصلے سے اس کمیٹی کے اختیارات میں اضافے کے راستے کی رکاوٹیں دور ہوتی نظر آ رہی ہیں۔اگر عدالت مطلوبہ اختیارات حاصل کر سکے تو آپریشن کے ذمہ دار بعض کمانڈروں کی تفتیش ایجنڈے پر آ سکتی ہے۔ خفیہ خبر رساں کمیٹی کی طرف سے واضح کی گئی غلطیوں اور ترکیل کمیٹی کی طرف سے اختیارات کی توسیع کے لئے اسرائیلی عدالت سے مدد لینے کے اقدام نے اسرائیلی حکومت میں موجود ایسے افراد کے کام میں مشکلات پیدا کرنا شروع کر دی ہیں جو اس واقعے کو ڈھانپنے کی کوششوں میں ہیں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ سے جاری ہونے والے فیصلے میں ایک بین الاقوامی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ اس کے مقابل اسرائیل کے وزیر دفاع اور وزارت اعظمٰی جو اس واقعے کے ذمہ دار نظر آ رہے ہیں نے تفتیشی عمل کو ملک کے اندر شروع کرنا اور اسے دو حصوں میں تقسیم کر کے اس عمل کی وحدانیت میں رکاوٹ بننا چاہا۔اب اگر واقعے کے تکنیکی اور خبر رسانی کے پہلو کو ایک طرف چھوڑا جائے تو خاص طور پر واقعے کے قانونی پہلوؤں کا محض دستاویز پر جائزہ لیا جانا تفتیش کے دوران سامنے آنے والے مسائل کو ڈھانپنے کے لئے اختیار کی جانے والے ایک تدبیر نظر آ رہی ہے۔لیکن اسرائیل میں بھی واقعے کے خلاف رد عمل میں اضافہ اور پہلی کمیٹی کا اپنی رپورٹ میں آپریشن کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرنا اسرائیلی حکومت کے اس لپیٹ لپیٹ کر رکھے گئے آپریشن کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات میں مبتلا کر تا نظر آ رہا ہے۔اور یہ بھی واضح ہے کہ پہلی کمیٹی کی رپورٹ ترکی کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی۔تاہم ترکی میں جس چیز کا تجسس سے انتظار کیا جا رہا ہے وہ دوسری کمیٹی کی رپورٹ اور اس پر اسرائیلی حکومت کا رد عمل ہے۔کیوں کہ جیسا کہ ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگر رپورٹ ترکی کی توقعات پر پوری نہیں اترتی تو ترکی اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے گا۔اس وجہ سے دوسری کمیٹی کی رپورٹ کا بھی بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔





متعلقہ خبریں
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی -184
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی -183
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ -182
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ -180
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطی 179
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ (انتخابات سے لے کر اب تک عراق میں حکومت قائم نہیں ہو سکی) -178
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی -177
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ -176
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ -175
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ -174
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ ( ترکی اور عمان کے تعلقات کو روز بروز فروغ حاصل ہو رہا ہے) -173
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی -172
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی (ترکی اور پاکستان کے تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ) -171
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی (آخر کار عراق میں انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آگئے) ۔ 170
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی ۔ 169
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی ۔ 168
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی۔ 167
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی ۔ 166
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ - 164
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطی-163
ترکی کے دریچے سے مشرقِ وسطیٰ-160
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی 159
ترکی کے دریچے سے مشرق وسطی 158
تازہ ترین خبریں
صدائے ترکی سے متعلق ٹی آر ٹی سے متعلق ہم سے رابطہ قائم کیجیے ریڈیو فریکوئینسی میڈیا
ریڈیو TRT
ٹی وی TRT
خبریں TRT
کی تاریخ TRT
شرائط استعمال
آپ کی رائے
سیٹلائٹ نشریات کی معلومات
پروگرام شیڈول
فوٹو گیلری
سنیئے/دیکھیئے
پوڈ کاسٹ
Turkish Radio - Television Corporation Official Web Site