وقت اشاعت 08.04.2012 08:37:05 UTC
آخری وقت اشاعت 08.04.2012 08:54:42 UTC
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری بھارت کے دورے پر ہیں۔
بھارت پہنچنے پر سب سے پہلے انہوں نے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ میں صدر زردای کے دورے سے بہت مطمئن ہوں اور صدر زرداری کی طرف سے دورہ پاکستان کے دعوت بھی میں نے بخوشی قبول کر لی ہے۔
من موہن سنگھ نے کہا کہ صدر زرداری کے ساتھ تمام امور پر بات چیت ہوئی جو خوشگوار رہی۔
مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی، کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف تجارت کی اجازت دینے اور بھارتی سامان کو کابل پہنچانے کے لئے پاکستان کا زمینی راستہ استعمال کرنے کی اجازت پر بات ہوئی۔
واضح رہے کہ صدر زرداری نے دورے سے قبل مسئلہ کشمیر کو کچھ عرصے کے لئے منجمند کرنے اور بھارت کے ساتھ کسی متوقع جھڑپ میں پہل نہ کرنے سے متعلق بیانات دے کر نئی دہلی انتظامیہ کو معتدل پیغامات دئیے تھے۔
صدر آصف علی زرداری من موہن سنگھ سے ملاقات کے بعد اجمیر شریف تشریف لے گئے جہاں وہ حضرت معین الدین چشتی کے دربار پر حاضری دیں گے۔