ترکیہ: فیدان۔حماس ملاقات
مذاکرات میں غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے، غزہ میں انسانی صورتِ حال اور وسیع تر علاقائی معاملات پر بات چیت کی گئی ہے: ترکیہ وزارتِ خارجہ
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے انقرہ میں حماس کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔
ترکیہ وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ خاقان فیدان نے،بروز سوموار انقرہ میں، حماس کے حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مذاکرات میں غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے سے متعلقہ پیش رفتوں، غزہ کی پٹی میں انسانی صورتِ حال اور وسیع تر علاقائی معاملات پر بات چیت کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق مذاکرات کے دوران فیدان نے وفد کو ترکیہ کی ، 'امن بورڈ' جیسے بین الاقوامی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات سمیت غزہ میں فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کی خاطر کی جانے والی، سفارتی کوششوں سے آگاہ کیاہے۔
فیدان نے مزید کہا ہے کہ ترکیہ، انتہائی ضروری انسانی امداد کی غزہ تک رسائی کے لئے، مصّمم ارادے کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا۔
یہ ملاقات ، جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے اور غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے، بین الاقوامی مذاکرات کے دوام کے پس منظر میں طے پائی ہے۔