شمالی ملائیشیا میں طلبا کی بس کو حادثہ کم از کم 15 افراد ہلاک

بس میں سلطان ادریس تعلیمی یونیورسٹی، کوالالمپور کے شمال سے آتے ہوئے طلبا سوار تھے، جب یہ ایک مینی ون سے ٹکرا گئی۔

(FILE) Malaysia has a high rate of traffic accidents. / Photo: Reuters / Reuters

تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب شمالی ملائیشیا میں سلطان ادریس یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے طلباء کو لے جانے والی بس اور منی بس میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

 ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، کم از کم 15 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوئے، بس الٹ گئی اور کچھ  مسافر اس کے اندر پھنس گئے تھے، جن کو نکالنے کے  لیے ہائیڈرولک کٹر کی ضرورت تھی۔
ملائیشیا  دنیا میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ہونے والے ممالک کی صف میں شامل ہے۔
دی سٹار  اخبار نے مارچ میں جاری کردہ ایک  رپورٹ میں لکھا تھا کہ اس ملک میں  ہر دو گھنٹے  میں ٹریفک حادثات میں  ایک جانی نقصان ہوتا  ہے۔