ریاض ڈیفینس شو،راکٹ سان توجہ کامرکز رہا
ترک دفاعی کمپنی روکیٹسان نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پہلی مرتبہ اپنی نئی تیز رفتار، کثیر المقاصد گلائیڈ اسلحہ "ایرین" متعارف کروایا   ہے
ریاض ڈیفینس شو،راکٹ سان توجہ کامرکز رہا
روکٹسان / AA
10 فروری 2026

ترک دفاعی کمپنی روکیٹسان نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پہلی مرتبہ اپنی نئی تیز رفتار، کثیر المقاصد گلائیڈ اسلحہ "ایرین" متعارف کروایا   ہے ۔

کمپنی نے 8 تا 12 فروری کی نمائش میں اپنی مصنوعات کا ایک وسیع مجموعہ پیش کیا، جن میں مِنی اسمارٹ گولے MAM‑C، MAM‑L اور MAM‑T فضا  سے زمین کی جانب بیلسٹک سپرسونک میزائل UAV‑230؛ مختصر فاصلے کا اینٹی ٹینک ہتھیار" قارا اوک"، چاکر کروز میزائل، فضائی دفاعی میزائل سسٹم Sungur فضائی دفاعی میزائل حصار-O اور طویل فاصلے کا  فضائی  و میزائل دفاعی نظام Siper شامل ہیں۔

روکیٹسان نے ساتھ ہی Bora، TRG‑230 اور TRG‑300 میزائلز کے علاوہ KMC ٹیکٹیکل میزائل لانچ سسٹم اور Burc موبائل فضائی دفاعی نظام بھی نمائش میں دکھائے۔

اس تیز رفتار گلائیڈ  اسلحے کو اس سال بڑے پیمانے پر پیداوار میں لائے جانے کی توقع ہے اور یہ ترک مسلح افواج اور ترکیہ کے دوست و اتحادی ممالک کی عملی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایرین نامی نظام کو ڈرون، ہیلی کاپٹرز، زمینی گاڑیوں،  دیگرزمینی نظام اور بحری پلیٹ فارمز سے فائر کیا جا سکتا ہے، یہ کم رفتار ہوائی اہداف کے علاوہ مسلح اور غیر  مسلح  زمینی اہداف کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اسلحے میں جدید رہنمائی کی صلاحیتیں موجود ہیں اور اس کا آپریشنل حد فاصلہ 100 کلومیٹر سے تجاوز کرتا ہے۔

روکیٹسان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Murat Ikinci نے کہا کہ ہم نے ایک کم لاگت والا ایسا گولہ بارود تیار کرنے کا ہدف رکھا جو ہوا سے زمین، زمین سے زمین اور زمین سے ہوا کے اہداف کا مقابلہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرین نظام  ہمارے ڈرونز کی  ماہرانہ صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھائے  گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون  گاڑیوں، مسلح  پلیٹ فارمز، ڈرونز اور قریبی فضائی دفاعی نظاموں کے لیے انضمام کی کوششیں جاری ہیں اور مستقبل میں ممکنہ طور پر طیاروں پر بھی  ان کا انضمام کیا جا سکتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن