پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: مسلح دہشت گردوں کا حملہ، 5 پولیس اہلکار شہید
پولیس اہلکاروں پر حملہ کھُلی بربریت ہے۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست پوری طاقت کے ساتھ اس کا جواب دے گی: وزیرِ داخلہ محسن نقوی
پاکستان: مسلح دہشت گردوں کا حملہ، 5 پولیس اہلکار شہید
پشاور میں پاکستانی نیم فوجی دستے کے ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ آوروں کے حملے کے بعد پولیس اہلکار سڑک پر پہرہ دے رہے ہیں۔ / Reuters
23 دسمبر 2025

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ میں مسلح افراد کے  پولیس گاڑی پر حملے کے نتیجے میں  پانچ پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے جاری کردہ  بیان کے مطابق  آج بروز منگل ، صوبہ خیبر پختون خوا  کے ضلع کرک میں ایک پولیس گاڑی پر مسلح حملہ کیا گیا ہے ۔

نقوی نے حملے کی مذمت  کی اور کہا ہے کہ "پولیس اہلکاروں پر حملہ کھُلی بربریت ہے۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست پوری طاقت کے ساتھ اس کا جواب دے گی"۔

صوبائی پولیس کے مطابق حملے میں پہلے پولیس گاڑی کو    دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا گیا اور پھر حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 4 پولیس افسران اور ڈرائیور کو شہید کر دیا۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ  " دہشت گردی کے خلاف جنگ میں، پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کام کیا ہے"۔

حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔

تاحال کسی گروہ نے  حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ماضی میں ایسے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔

اسلام آباد نے، افغانستان کی زمین کو پاکستان پر سرحد پار حملوں کے لئے استعمال کرنے والے، دہشت گردوں کو  پاکستان میں حالیہ تشدد میں اضافے کا قصوروار ٹھہرایا  ہے۔ کابل نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کی داخلہ سلامتی کا  معاملہ ہے۔

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا