پینٹاگون، ایران میں چند ہفتوں کے، برّی آپریشن کی تیاریوں میں
پینٹاگون نے، ایران میں کئی ہفتے جاری رہ سکنے والے، برّی آپریشنوں کےمنصوبے تیار کر لئے ہیں: واشنگٹن پوسٹ
پینٹاگون نے، ہزاروں امریکی فوجیوں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے ساتھ ایران میں کئی ہفتے جاری رہ سکنے والے، برّی آپریشنوں کےمنصوبے تیار کر لئے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ منصوبے ،جنگ کے پہلے چار ہفتوں کے مقابلے میں قابلِ ذکر پیمانے پر زیادہ خطرناک، نئے مرحلے کے آغاز کا اشارہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے مذکورہ حکام نےکہا ہےکہ کوئی بھی متوقع برّی آپریشن مکمل قبضے کے قد و کاٹھ تک نہیں پہنچے گا ۔ اس کی جگہ اسپیشل آپریشن فورسز اور روایتی پیادہ دستوں کے چھاپوں کا احاطہ کرے گا۔
انہوں نے کہا ہےکہ برّی آپریشن کے دوران فوجیوں کو 'ڈرون اور میزائل حملوں، زمینی فائرنگ اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد' کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوِیٹ نے کہا ہے کہ"پینٹاگون کا کام کمانڈر ان چیف کو زیادہ سے زیادہ ترجیحات پیش کرنے کے لئے تیاری کرنا ہے۔ یہ چیز صدر کے کوئی فیصلہ کر چُکا ہونے کا مفہوم نہیں رکھتی"۔
مذاکرات میں ایران کی تیل برآمدات کے اہم مراکز میں شامل 'جزیرہ خارگ' پر بھاری آپریشن اور بحری آمدو رفت کو درپیش خطرات کو رفو کرنے کی خاطر آبنائے ہرمز کے قریب ساحلی چھاپوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
بعض حکام کے مطابق ممکنہ برّی آپریشن چند ہفتوں تک اور بعض کے مطابق کئی مہینوں تک جاری رہیں گے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ "میں کہیں بھی فوج نہیں بھیج رہا"۔ جب کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ "یہ ایک طویل جنگ نہیں ہو گی اور اہداف کو برّی فوج کے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے"۔
حکام کے مطابق 28 فروری سے ایران کے خلاف جاری امریکہ۔اسرائیل جنگ کے آغاز سے تاحال 13امریکی فوجی ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف ایران میں اس وقت کے دینی لیڈر علی خامنہ ای سمیت اب تک ایک ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
ایران نے جوابی کاروائی میں ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔ حملوں میں اسرائیل، اردن، عراق اور امریکی فوجی اثاثوں کے میزبان خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملوں سے جانی و مالی نقصان ہوا اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی منڈیاں اورفضائی سفر بھی متاثر ہوئے ہیں