غزّہ: اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں، 2 عورتوں اور 2 بچوں سمیت، پانچ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے

By
غزہ شہر، خان یونس اور رفح کے ساتھ ساتھ، اسرائیلی حملوں کا مرکزی ہدف بنا رہا ہے۔ / AA

غزّہ کے مقامی حکام  نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی تازہ  خلاف ورزی میں آج بروز منگل غزہ سٹی میں، 2 عورتوں اور 2 بچوں سمیت، پانچ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے ۔

غزہ  سول ڈیفنس نے کہا  ہےکہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے الطفّاح  محلے کے گھروں پر فائرنگ کی  جس کے بعد اقوام متحدہ کے امورِ انسانی رابطہ آفس 'OCH' کے ہمراہ ہنگامی امدادی ٹیمیں  ، ٹینکوں اور ڈرونوں کے ذریعے رات بھر محاصرے میں رکھے گئے،  درجنوں شہریوں کو منتقل کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

خان یونس اور رفح سمیت غزّہ  بھرمیں  اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ مشرقی علاقوں پر مشتمل اور اسرائیل کے فوجی زیرِ  کنٹرول  علاقے  'ییلو زون' میں اسرائیلی  فوج روزانہ حملے کر رہی ہے۔

غزہ وزارتِ صحت کے مطابق، 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے اطلاق کے بعد سے کم از کم 356 فلسطینی قتل  اور 900 سے زائد زخمی کئے جا چُکے  ہیں۔

اسرائیل، اکتوبر 2023 کے بعد سے غزّہ پر مسّلط کردہ،   'نسل کشی'  میں، زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل،   70,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل  اور 171,000 سے زائد کو زخمی کر چُکا ہے۔ اسرائیل نے انتہائی بے شعوری کے ساتھ ماحولیاتی نسل کُشی کا بھی ارتکاب کیا اور پورے  غزہ کو ملبّے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔