دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین کو ٹوماہاک کی فراہمی روس۔امریکہ تعلقات کو تباہ کر دے گی: پوتن
اگر امریکہ نے یوکرین کو طویل المسافت ٹوماہاک میزائل فراہم کئے تو ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات ختم ہو جائیں گے: صدر ولادیمیر پوتن
یوکرین کو ٹوماہاک کی فراہمی روس۔امریکہ تعلقات کو تباہ کر دے گی: پوتن
Putin calls the possible Tomahawk missile transfer a new stage of dangerous escalation. [File photo] / Reuters

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے، روس کے اندر گہرائی تک حملوں کے لئے، یوکرین کو طویل المسافت ٹوماہاک میزائل فراہم کئے تو ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات ختم ہو جائیں گے۔

پوتن نے اتوار کو جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام  میں کہا ہے کہ "اگر یوکرین کو طویل المسافت ٹوما ہاک دیئے گئے تو یا تو  ہمارے تعلقات  ختم ہو جائیں گے اور اگر ختم نہ ہوئے تو  کم از کم ان کی مثبت نہج ختم ہو جائے گی"۔

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ واشنگٹن یوکرین کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل حاصل کرنے کی درخواست پر غور کر رہا ہے۔ یہ میزائل ماسکو سمیت  روس کے اندر گہرائی تک حملہ کر سکیں گے۔تاہم  انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ اس پر حتمی فیصلہ کیا گیا ہے یا نہیں۔

ٹوماہاک کروز میزائل کی رینج 2,500 کلومیٹر (1,550 میل) ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر یوکرین کو یہ میزائل مل جاتے ہیں تو کریملن اور پورا یورپی روس نشانے کی زد میں آ جائے گا۔

پوتن نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں  کہا  ہےکہ ٹوماہاک میزائل کو امریکی فوجی عملے کی براہ راست شرکت کے بغیر استعمال کرنا ناممکن ہے لہٰذا یوکرین کو ایسے میزائلوں کی فراہمی کشیدگی کے ایک "شدید  نئے مرحلے" کو جنم دے گی۔

دریافت کیجیے
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید
امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : ایران کا دعوی
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
"اسپین کا اسرائیل سے احتجاج" اسرائیلی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا
یورپی یونین۔امریکہ تجارتی معاہدے کے قواعد و ضوابط پر اتفاق