نپاہ وائرس مزید نہیں پھیلےگا:عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں حال ہی میں تصدیق شدہ تین نپاہ وائرس کے کیسز کے بعد اس مہلک وائرس کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے
نپاہ وائرس مزید نہیں پھیلےگا:عالمی ادارہ صحت
نپاہ وائرس / Reuters
12 فروری 2026

عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں حال ہی میں تصدیق شدہ تین نپاہ وائرس کے کیسز کے بعد اس مہلک وائرس کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق، نپاہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، اس کی کوئی ویکسین نہیں ہے  جبکہ  اموات کی شرح 40 سے 75 فیصد کے درمیان ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں نپاہ کے تین کیسز  بھارت میں دو اور ایک  بنگلہ دیش میں  خبروں کی زینت بنے اور  وسیع پیمانے پر وبا کے بارے میں تشویش پیدا کی۔

 عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گھیبریئس نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی ادارۂ صحت نے نپاہ وائرس کے علاقائی اور عالمی پھیلاؤ کے خطرے کا جائزہ لیا اور اسے کم قرار دیا۔

بھارتی  ریاست مغربی بنگال میں پچھلے ماہ نپاہ کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی تھی، جب کہ پچھلے ہفتے بنگلہ دیش میں ایک مریض نپاہ وائرس  کے باعث  چل بسا۔

نپاہ کو پہلی بار 1998 میں سامنے آئی تھی جب یہ ملائیشیا میں سور پالنے والے کسانوں کے درمیان پھیلی تھی۔

بھارت میں نپاہ کا پہلا واقعہ  2001 میں مغربی بنگال میں رپورٹ ہوا تھا۔

2018 میں کیرالہ میں کم از کم 17 افراد نپاہ سے ہلاک ہوئے تھے، اور 2023 میں اسی جنوبی بھارتی ریاست میں وائرس سے دو افراد کی موت ہوئی۔

علامات میں شدید بخار، متلی اور تنفسی انفیکشن شامل ہیں، لیکن سنگین کیسز میں دورے اور دماغی سوزش ہو سکتی ہے جو کوما کا باعث بن سکتی ہے۔

 

دریافت کیجیے
چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
امریکہ: 9,000 امریکی شہری مشرق وسطی سے نکل گئے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
امریکی-اسرائیلی جنگ ایران پر امریکی فوجی تعمیر میں آخری چند دہائیوں میں سب سے بڑی ہے: سی ای این ٹی سی او ایم
جنوبی کوریائی بحریہ کے افسر کو مارشل لا کی ناکام کوشش کے الزام میں معطل کر دیا گیا
ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 4 دنوں میں امریکی نقصان 2 بلین ڈالر
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ
آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
کویت میں امریکی F-15طیارہ گر گیا،پائلٹ محفوظ