ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے:فریڈرک مرز
مرز نے کہا کہ ہمیں خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کے امور کے ساتھ ساتھ نقل مکانی، توانائی اور تجارتی تعلقات ترکیہ کے ساتھ متحد کرتے ہیں
فریڈرک مرز
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے انقرہ میں اپنے رابطوں سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان دیا ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مرز نے کہا کہ ہمیں خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کے امور کے ساتھ ساتھ نقل مکانی، توانائی اور تجارتی تعلقات ترکیہ کے ساتھ متحد کرتے ہیں۔
مرز نے یہ بھی بتایا کہ وہ صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ میں اپنی قریبی شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہوں۔