ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
صدر رجب طیب ایردوان کی میزبانی میں نیٹو رہنماؤں کا سربراہی اجلاس انقرہ میں شروع ہو گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 31 اتحادی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کر رہے ہین۔
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
36واں ناٹو سربراہی اجلاس انقرہ میں منعقد ہو رہا ہے

سربراہی اجلاس کے مرکزی ایجنڈے میں دفاعی صنعت میں تعاون، یورپ-امریکہ تعلقات میں تازہ پیش رفت، اتحاد کا نیا سیکیورٹی وژن اور علاقائی بحران شامل ہیں۔

یہ سمٹ بین الاقوامی برادری کی گہری نظر میں ہے؛ عالمی میڈیا میں اس کی نمایاں کوریج کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی شدید دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔

ترکیہ کا نیٹو میں نمایاں اسٹریٹیجک مقام ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر #NATOsummit ہیش ٹیگ نہ صرف ترکیہ میں بلکہ دنیا بھر میں بھی سب سے زیادہ زیرِ بحث موضوعات میں سرفہرست رہا۔

سربراہ اجلاس سے متعلق شیئر کردہ مواد میں ترکیہ  کے نیٹو میں اسٹریٹیجک مقام، علاقائی بحرانوں میں اس کے ادا کردہ سفارتی کردار اور دفاعی صنعت میں اس کی ترقی کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

کئی پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سالوں میں دفاعی صنعت میں ملکیّت اور خود کفالت کی شرح بڑھانے والے ترکیہ نے نیٹو کے سب سے مضبوط عسکری صلاحیت رکھنے والے ممالک میں سے ایک کے طور پر اتحاد کی مزاحمتی طاقت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور بین الاقوامی مبصرین کی شیئرنگ میں ترکیہ کی سفارتی کوششوں اور بحران زدہ علاقوں میں کی جانے والی مصالحتی سرگرمیوں پر توجہ دی جاتی ہے، اور بعض تبصروں میں انقرہ کو 'امن کی کنجی' کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

نیٹو لیڈرز سمٹ کے دوران ہونے والے رہنما سیشنز اور دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد سمٹ کے نتائج پر مشتمل اعلامیہ عوام کے ساتھ شیئر کیے جانے کی توقع ہے۔

 

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا