ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
دونوں فریقین نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ اسرائیل نے روڈ میپ کے جواب میں اقدامات کرنے کے بجائے غزہ میں اپنی عسکری جارحیت میں شدت پیدا کی ہے۔
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف نے غزہ امن روڈ میپ پر حماس سے مذاکرات کیے (تصویر: فائل) / Reuters

ذرائع کے مطابق ترکیہ کے قومی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن  نے استنبول میں حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین خلیل الحیہ اور ان کے ہمراہی وفد سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ اس ملاقات کا مرکزی موضوع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے لیے تیار کردہ روڈ میپ تھا، جس میں شرکاء نے اس تجویز پر حماس کے مثبت ردِعمل پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ اسرائیل نے روڈ میپ کے جواب میں اقدامات کرنے کے بجائے غزہ میں اپنی عسکری جارحیت میں شدت پیدا کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو جلد از جلد اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی تحریک

شرکاء نے قابض مغربی کنارے اور قابض مشرقی یروشلم میں فلسطینی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے قابض علاقوں میں جاری غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری اور غیرقانونی آبادکاروں کی جانب سے تشدد میں تیزی کا ذکر کیا۔

ملاقات کے دوران غزہ کی انسانی صورتحال پر بھی بات ہوئی، اور ذرائع کے مطابق ترکیہ نے سیاسی اقدامات اور انسانی امداد بہتر بنانے کے منصوبوں کے ذریعے غزہ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ۔

اس بات پر بھی زور دیا  گیا کہ ترکیہ، بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کی کوششیں کر رہا ہے تاکہ غزہ میں اسرائیلی قتلِ عام  اورقابض مغربی کنارے اور قابض مشرقی یروشلم میں فلسطینی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے، اور غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ کیا جائے۔

شرکاء نے غزہ میں امن کو یقینی بنانے میں ترکیہ، قطر اور مصر کی مشترکہ کوششوں کی تائید کی۔

حماس کے وفد نے غزہ میں امن کے حصول میں تعاون کے لیے انقرہ کی کوششوں پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دریافت کیجیے
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا