مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل کی لبنان پر شدید بمباری، حزب اللہ کی جوابی کاروائی
جنگی طیاروں نے ایک گھنٹے کے اندر کم از کم تین حملے کیے، جن میں بیروت کے جنوبی مضافات حارت ہریک، حدت اور لِقی کے علاقوں میں عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیل کی لبنان پر شدید بمباری، حزب اللہ کی جوابی کاروائی
جنوبی بیروت کے علاقوں پر گہرا دھواں اٹھ رہا ہے جبکہ اسرائیلی طیارے سر پر پرواز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ / Reuters
5 مارچ 2026

گزشتہ روز  اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی بیروت پر تازہ فضائی حملے کیے۔

 واضح رہے کہ حزبِ اللہ کے ساتھ جنگ شدت اختیار کر گئی ہے ۔

بعض رپورٹرز کے مطابق، جنگی طیاروں نے ایک گھنٹے کے اندر کم از کم تین حملے کیے، جن میں بیروت کے جنوبی مضافات حارت ہریک، حدت اور لِقی کے علاقوں میں عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 تایا گیا ہے کہ دھواں محلے کے اوپر اٹھتا رہا جبکہ اسرائیلی طیارے فضا میں  گشت کرتے رہے۔ ابتدائی طور پر جانی اموات یا زخمیوں کی درست تعداد فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکی ۔

حملوں سے قبل اسرائیلی فوجی ترجمان آویچائے ادرائی نے ایکس پر انخلا کی وارننگ جاری کیں، اور رہائشیوں سے کہا کہ وہ اُن علاقوں کو خالی کریں جنہیں اسرائیل نے حزبِ اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے قریب قرار دیا تھا۔

فوج نے مزید حملوں سے پہلے جنوبی لبنان کے شہریوں کو لیطانی ندی کے شمال میں منتقل ہونے کا حکم بھی دیا۔

یہ کشیدگی اسرائیل اور لبنانی گروپ حزبِ اللہ کے درمیان کئی روز سے جاری بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہے۔

بدھ کو حزبِ اللہ نے کہا کہ اس نے وسطی اور شمالی اسرائیل میں فوجی مقامات پر متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

گروپ نے کہا کہ اس نے صفد کے قریب اسرائیل کی شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر دادو اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور صفد کے مشرق میں واقع گیوا ڈرون کنٹرول اڈے پر ایک پروجیکٹائل سے حملہ کیا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ڈرونز نے وسطی اسرائیل میں اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا اور متولا کے علاقے میں اسرائیلی افواج پر راکٹ فائر کیے گئے۔

حزبِ اللہ نے کہا کہ یہ حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے۔

اس ہفتے کے آغاز میں یہ تازہ تشدد اسی وقت پھوٹا جب حزبِ اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون داغے اور اسرائیلی فضائی حملوں اور ایران پر ہونے والے امریکی-اسرائیلی حملوں میں علی خامنہ ای کی ہلاکت کا حوالہ دیا۔

اسرائیل نے  بھی فضائی حملوں کے ساتھ جواب دیا جن کے بارے میں لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 40 افراد ہلاک اور تقریباً 250 زخمی ہوئے۔

 اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی حملہ بھی شروع کیا۔

اسرائیل نے ایران اور حزبِ اللہ کی طرف سے داغے گئے یا اس کی فضائی دفاع نے روکے گئے میزائلوں سے ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹنگ پر سخت سنسرشپ نافذ کر رکھی ہے، اور متعلقہ فوٹیج کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں