جاپان، مرکسور کے ساتھ شراکت داری شروع کر رہا ہے

جاپان اور مرکسور میں، اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے اور متنوع بنانے کی، نمایاں صلاحیت موجود ہے: جاپان وزارتِ خارجہ

By
جاپان مرکوسور کے اراکین کے ساتھ سپلائی چینز پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے ابتدائی ملاقاتوں کی میزبانی کرے گا۔ [فائل فوٹو] / Reuters

جاپان اور جنوبی امریکی بلاک مرکسور، تجارت، سرمایہ کاری اور رسدی زنجیر کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری فریم ورک شروع کر رہے ہیں۔

جاپان وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق جاپان حکومت نے کہا ہے کہ، جاپان اور مرکسور   کے رکن ممالک کی وزارت ہائے خارجہ اور دیگر وزارتوں کے  درمیان پہلا اجلاس آئندہ سال کے اوائل میں ہوگا۔

جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان کے مطابق جاپان اور مرکسور "ایک دوسرے کے اہم ترین اقتصادی شراکت داروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان میں، اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے اور متنوع بنانے کی، نمایاں صلاحیت موجود ہے"۔

برازیل کے صدر لویز اناسیو لولا دا سلوا نے  مارچ میں ٹوکیو میں، جاپان کے اس وقت کے وزیرِ اعظم شیگیرو ایشیبا کے ساتھ بات چیت کے دوران، کہا تھا کہ مرکسور جاپان کے ساتھ  روابط کی مضبوطی کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ مرکسور میں ارجنٹائن، بولیویا، برازیل، پیراگوئے اور یوروگوئے شامل ہیں، جن کی مجموعی آبادی تقریباً 280 ملین ہے۔