ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
بیشکتاش میں ہونے والی مسلح جھڑپ میں تین مشتبہ افراد کو غیر فعال کر دیا گیا، واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں: مصطفیٰ چِفتچی
ترکیہ کے وزیرِ داخلہ مصطفیٰ چفتچی نے کہا ہے کہ استنبول کے ضلع بیشکتاش میں ہونے والی مسلح جھڑپ میں تین مشتبہ افراد کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکاربھی زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیرِ داخلہ مصطفیٰ چِفتچی نے آج بروز منگل جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ مشتبہ افراد نے یاپی کریڈی پلازا کمپلیکس کے سامنے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد ہونے والی جھڑپ میں تینوں حملہ آوروں کو "غیر فعال" کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
وزیرِ انصاف آقن گورلیک نے کہا ہےکہ علاقے سے فائرنگ کی آوازوں کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد عدلیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ایک ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر کو2 پراسیکیوٹرز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔
استنبول کے گورنر داود گُل نے بتایا ہےکہ قونصل خانہ پلازا کے اندر واقع ہے اور گزشتہ اڑھائی سال سے بند ہے۔
مشتبہ افراد کی شناخت ہو گئی ہے اور ان کے روابط کی تحقیقات جاری ہیں
حکام کے مطابق، مشتبہ افراد ایک کرائے کی گاڑی کے ذریعے ازمیت سے استنبول آئے تھے۔ ان میں سے ایک کا تعلق مذہب کا غلط استعمال کرنے والے گروہ سے بتایا گیا ہے، جبکہ دوسرے (مشتبہ افراد میں شامل دو بھائیوں میں سے ایک) کا ماضی میں منشیات سے متعلق ریکارڈ موجود ہے۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ تحقیقات سکیورٹی اداروں کے ساتھ مربوط شکل میں جاری ہیں اور حملے کی نوعیت اور وجوہات کو منظر عام پر لانے کے لئے کام جا رہی ہے۔