پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
اسلام آباد کی ایک مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
پاکستانی سیکیورٹی اہلکار اور امدادی کارکن اسلام آباد، پاکستان میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے مقام پر جمع ہیں، جمعہ، 6 فروری 2026 کو۔ / AP
6 فروری 2026

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مضافات میں، آج بروز جمعہ،  ایک مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں  کم از کم 30 افراد ہلاک  اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 اسلام آباد پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی بڑی مسجد میں ہونے والا دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا اور تحقیقات جاری ہیں۔

 ایک سینئر پولیس اہلکارنے  نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے اے ایف پی کو فراہم کردہ معلومات میں کہا ہے کہ جانی نقصان میں "مزید اضافہ متوقع ہے"۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے  دھماکے پر "گہرے افسوس " کا اظہار کیا  اور اس کی "سخت مذمت" کی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چودھری نے بھی X پر ایک پوسٹ میں اس حملے کی سخت مذمت کی اور "بزدلانہ عمل" کے نتیجے میں درج جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیر نے کہا، "ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں ملک کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ اب ضرورت ہے کہ ہم سب امن، برداشت اور استحکام کے لیے متحد ہوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔"

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی مذمت کی اور حکام کو ہدایت دی ہے کہ شہر آنے والے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہِ  نومبر میں بھی  اسلام آباد میں ایک عدالت کی عمارت کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ تازہ ترین حملہ ممنوعہ بلوچ لبریشن آرمی کے باغیوں کے جنوب مغربی بلوچستان میں اور  تقریبا 50 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ فوج کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے ان حملوں کے جواب میں آپریشن کر کے  200 سے زائد دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
امریکہ: 9,000 امریکی شہری مشرق وسطی سے نکل گئے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
امریکی-اسرائیلی جنگ ایران پر امریکی فوجی تعمیر میں آخری چند دہائیوں میں سب سے بڑی ہے: سی ای این ٹی سی او ایم
جنوبی کوریائی بحریہ کے افسر کو مارشل لا کی ناکام کوشش کے الزام میں معطل کر دیا گیا
ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 4 دنوں میں امریکی نقصان 2 بلین ڈالر
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ
آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
کویت میں امریکی F-15طیارہ گر گیا،پائلٹ محفوظ