غزہ میں صورتحال 'بہت مشکل' ہے: ملادینوف
غزہ کی صورتحال "بہت زیادہ مشکل" درجے کو برقرار رکھے ہوئے ہے: نکولائے ملادینوف
امن بورڈ کے غزہ کے لئےنمائندہ اعلیٰ نکولائے ملادینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال "بہت زیادہ مشکل" درجے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
ملادینوف نے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے فلسطین کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں کہا ہے کہ "امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے نفاذ سے خاطرخواہ بہتری کے باوجود، غزہ کی صورتحال بہت، بہت مشکل درجے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔"
بنیادی خدمات، قبل از جنگ صلاحیت کے ،معمولی درجے پر کام کر رہی ہیں۔ صحت کا نظام تباہی کے مقام پر ہے اور کارگر معیشت کا کوئی وجود نہیں ہے۔
فوری طور پر توجہ طلب تین ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے ملادینوف نے کہا ہےکہ پہلی ترجیح یہ ہے کہ "رفح سرحدی چوکی کھلی رہے اور مزید لوگوں کو غزہ میں داخلے اور خروج کی اجازت دی جائے"۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ "امن بورڈ کے آپریشن پر کسی بھی قسم کی پابندی جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے نفاذ میں براہِ راست رکاوٹ بنے گی۔"
انسانی امداد کے بارے میں انہوں نے " ضرورت کےمقابلے میں امدادی حجم کے'بہت ناکافی' ہونے کا ذکر کیا اور کہا ہےکہ " غزہ میں سامان لانے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔"
انہوں نے "پائپ لائن تیار ہونے لیکن رسائی کو بہتر بنائے جانے کی ضرورت " پر زور دیا اور عارضی رہائشی حل کو تیز کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "دو ملین سے زائد لوگوں کو توہین آمیز رہائشی حالات کو برداشت کرنے پر مجبور نہیں رکھا جا سکتا۔"
امدادی خلاء برقرار
امن بورڈ کے غزہ کے لئےنمائندہ اعلیٰ نکولائے ملادینوف نے ہر منصوبے کے نا مکمل ہونے کا ذکر کیا، جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کی اپیل کی اور کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ "غیر مسلح کرنے، تعمیر نو کرنے، شہری انتطامیہ کے لئےعبوری عمل شروع کرنےاور فلسطینی اداروں کو ازسرِ نو متحد کرنے کے مراحل کو بالترتیب عمل کے لئے پیش کرنے والی واحد دستاویز ہے"۔
انہوں نے کہا ہے کہ "اگر ہم اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن کو آگے بڑھانے کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو ہمیں اس منصوبے کے نفاذ کے بارے میں بھی اتنا ہی سنجیدہ ہونا چاہیے"۔
امریکہ نے بھی علاقے میں انسان دوست کوششوں کے ناکافی ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔
امریکی نمائندے مائیک والٹز نے اسی اجلاس میں کہا ہے کہ"بیشک، مزید کام درکار ہے۔ ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے۔ واشنگٹن ،غزہ میں اور غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کو مضبوط بنانے کی خاطر اس ادارے کے اندر اپنے شرکاء کے ساتھ مل کر ہر روز کام کر رہا ہے ۔"
انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ پائیدار رہائش اور صحت کی خدمات درکار ہیں۔ گذشتہ مہینوں میں ہفتہ وار 4,000 سے زائد امدادی ٹرک داخل ہوتے رہےہیں لیکن بعد میں یہ تعداد کم ہو گئی ہے۔