ایشیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا میں جانشینی کے مباحث: کیا اگلی سربراہ جو۔اے ہیں؟
شمالی کوریا کی حزب اقتدار پارٹی کے ایک میگزین نے صدر کِم جونگ اُن کے جانشین سے متعلق چہ میگوئیاں  شروع کروا دی ہیں: یونہاپ
شمالی کوریا میں جانشینی کے مباحث: کیا اگلی سربراہ جو۔اے ہیں؟
(فائل) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان 12 دسمبر 2025 کو پیانگ یانگ، شمالی کوریا میں اپریل 25 ثقافتی اور سیاحتی مرکز میں تقریر کر رہے ہیں۔ / Reuters

شمالی کوریا کی حکمران جماعت سے منسلک ایک میگزین  نے شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کے ممکنہ جانشین کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی ہے۔

جنوبی کوریا خبر ایجنسی یونہاپ کی بروز جمعرات  شائع کردہ خبر کے مطابق شمالی کوریا کی حزب اقتدار پارٹی کے ایک میگزین نے صدر کِم جونگ اُن کے جانشین سے متعلق چہ میگوئیاں  شروع کروا دی ہیں۔

یونہاپ نے کہا ہے کہ کِم کے لیے جانشین کی نامزدگی سے متعلقہ تحریر، لیبر پارٹی کے حکام کے لئے شائع ہونے والے "مزدور" نامی جریدے کے یکم مارچ 2025 کے شمارے میں شائع ہوئی تھی۔  

یونہاپ اس شمارے کو زمانہ قریب میں ہی حاصل کر سکا ہے۔

یہ خبر، 42 سالہ کِم کے اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ  عوامی مقامات پر دِکھائی دینا شروع کرنے کے بعد سے، مرکزِ   توجہ بن گئی  ہے۔ اس چیز نے جانشینی کے بارے میں بھی سوالات پیدا کئے ہیں۔

جنوبی کوریا ذرائع ابلاغ  کے مطابق کِم کی بیٹی کی تاریخ پیدائش 2012 ہے اور ان کا نام جو۔اے ہے۔

یونہاپ نے کہا ہے کہ اس میگزین میں "سیاسی سربراہ کی حیثیت اور کردار کو سنبھالنے والے جانشین کی نامزد گی  اور صدر کی زندگی میں  وارث کی تربیت"  کے الفاظ کا استعمال کیا  گیا ہے۔

جریدے کی تحریر میں  اس مسئلے کو "ملکی قیادت کی جانشینی پر غور  کے لیے مرکزی" قرار دیا گیا ہے تاہم خبر میں  جو۔اے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

یونہاپ نے مزید کہا ہے کہ " جریدے میں، عوام کے احترام اور اعتماد اور جماعت کی اجتماعی رضامندی کے مطابق جانشین کی نامزدگی کو اور سربراہ کی زندگی  میں  جانشین کے قائدانہ کردار کی تعمیر کو قیادت کی وراثتی منتقلی کے معاملات میں   مرکزی قرار دیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ پیانگ یانگ نے ملک کے موجودہ رہنما کے جانشین کے بارے میں عوامی سطح  پر کوئی بحث  نہیں کی۔ موجودہ رہنما کِم کا تعلق حکمران خاندان کی تیسری نسل سے ہے۔

کِم نے 2011 میں اپنے  والد اور شمالی کوریا کے دوسرے رہنما 'کِم جونگ اِل'کے  انتقال  کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔

موجودہ صدر کِم جونگ اُن کے دادا' کِم اِل سُنگ' شمالی کوریا کے بانی رہنما ہیں۔ انہوں نے 1945 میں جاپانی نوآبادیاتی حکمرانی کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا  کی بنیاد رکھی اور 1994 تک  ملک پر حکمرانی کی۔

دریافت کیجیے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ