گھانا میں کشتی کا الٹ جانا، 15 افراد کی موت

اولیہ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ کشتی میں زیادہ لوگ سوار تھے

Women head out on a boat to harvest oysters at Tsokomey, Ghana [FILE]. / AP

گھانا کے  شمال مشرقی علاقے میں ایک جھیل پر کشتی الٹنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے اطلاع  دی ہے کہ مرنے والوں میں 11 بچے  شامل ہیں۔

یہ  حادثہ اوتی علاقے کے کراچی ویسٹ ڈسٹرکٹ میں جھیل وولٹا پر پیش آیا ہے  جس پر سوار بچے اور دیگر متاثرین، اوکوما سے بوویمے جا رہے تھے ۔

حادثے میں چار افراد زندہ بچ گئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔

حکام نے اس واقعے کو سنگین حفاظتی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ گھانا میں اس قسم کے حادثات عام ہیں جو اکثر گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے یا پانی میں موجود درختوں کے تنوں سے ٹکرانے کے باعث پیش آتے ہیں۔