جاپان: شدید برفباری، 46 افراد ہلاک
جاپان میں شدید برف باری کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 558 زخمی ہو گئے
جاپان میں تقریباً تین ہفتوں سے جاری شدید برف باری کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 558 زخمی ہوگئے ہیں۔
جاپان محکمہ آفات کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے آخر سے جاری سخت موسمی حالات کے نتیجے میں شمالی علاقے برف کی موٹی تہ میں دب چُکے ہیں اور خاص طور پر بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
پولیس اور مقامی حکام کے مطابق بروز منگل مکانات کی چھتوں پر جمع برف کے ڈھیر انسانوں پر گرنے یا چھتوں سے برف صاف کرنے کے دوران لوگوں کے پھسل کر گرنے جیسے متعدد حادثات پیش آئے ہیں۔
جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقائی مرکز اوموری میں برف کی موٹائی 1.3 میٹرتقریباً چار فٹ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے رہائشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
گرمیوں میں النینو
جاپان کے محکمہ موسمیات نے آج بروز منگل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گرمیوں میں النینو کے ظاہر ہونے کاامکان 60 فیصد اور موسمِ بہار میں 50 فیصد ہے۔ معمول کی حالتیں برقرار رہنے کا امکان بھی 50 فیصد ہے ۔
واضح رہے کہ مشرقی اور وسطی پیسیفک میں سطح سمندر کے درجۂ حرارت میں اضافے کو النینو کہا جاتا اور استوائی پیسیفک کے درجۂ حرارت میں معمول سے زیادہ کمی کو لا نینا کہا جاتا ہے۔ لانینا سیلاب اور خشک سالی کا پیش خیمہ قرار دی جاتی ہے۔