مشرقی بحر الکاہل میں منشیات بردار جہاز پر حملہ،4 افراد ہلاک

امریکی پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے  گزشتہ روز مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کے مشتبہ جہاز پر حملے میں چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے

منشیات / Reuters

امریکی پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے  گزشتہ روز مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کے مشتبہ جہاز پر حملے میں چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

ہیگسیتھ نے بدھ کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ جہاز غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا جو کہ  منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستے سے گزر رہا تھا۔

ہیگسیتھ کی پوسٹ میں پانی میں ایک کشتی کا 22 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شامل تھا جو ٹکرا جاتا ہے اور پھٹ جاتا ہے۔

ہیگسیتھ نے کہا کہ یہ آپریشن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا تھا اور اس میں نامزد دہشت گرد تنظیم (ڈی ٹی او) کے زیر انتظام ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

"بین الاقوامی پانیوں میں کیے گئے حملے کے دوران جہاز میں چار مرد  دہشت گرد سوار تھے  جو مارے گئے جبکہ اس حملے میں کسی بھی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔

ہیگسیتھ نے اس مشن کو منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک وسیع تر مہم کا حصہ قرار دیا۔

  انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ  ان کا شکار کرتا رہے گا اور جہاں بھی وہ کام کرتے ہیں ان کا خاتمہ کرتا رہے گا۔

پینٹاگون نے حالیہ ہفتوں میں کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل دونوں میں اسی طرح کی کئی کارروائیاں کی ہیں  جن میں جنوبی امریکہ سے منشیات کی نقل و حمل کے شبے میں جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کے راستوں اور جرائم پیشہ تنظیموں کو ختم کرنا ہے جن پر شمالی امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ہے