مغربی ہندوستان میں نجی طیارے کے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور چار دیگر افراد ہلاک

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی حادثے میں موت "افسوسناک" ہے،

By
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ممبئی، بھارت میں، 28 نومبر 2019 کو۔ / Reuters

حکام کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر بدھ کی صبح ایک نجی طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیو نے کہا کہ اجیت پوار اور دیگر افراد  کو لے جانے والا طیارہ مہاراشٹر کے شہر باراماتی میں گر گیا۔

پاور کے علاوہ طیارے میں عملے کے دو ارکان سمیت  کل چار افراد سوار تھےاور ابتدائی اطلاعات کے مطابق  اس حادثے میں کوئی  نہیں بچا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'پوار کی اچانک موت بہت چونکا دینے والی اور افسوسناک ہے۔'

مودی نے ایکس پر کہا: 'وہ مہاراشٹر کے عوام کی خدمت کے محاذ پر ایک محنتی شخص کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ میں  ان کے خاندان اور  اور پرستاروں  سے  تعزیت کرتا ہوں ۔'

انہوں نے کہا کہ 'میرے جذبات  ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔'

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کھلے میدان میں بکھرے ہوئے طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

میڈیا کا کہنا  ہے کہ پاور کا طیارہ، جو بھارت کےبزنس سنٹر  ممبئی سے آرہا تھا، ریاست کے شہر باراماتی میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔