دنیا
2 منٹ پڑھنے
امرکی و ڈینش حکام گرین لینڈ پر مذاکرات کریں گے: میڈیا رپورٹ
یہ ملاقات بدھ کو متوقع ہے، اور یہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے بیانات کے بعد ہو رہی ہے جنہوں نے خفیہ بریفنگ میں کانگریس کو بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈینش علاقے کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں
امرکی و ڈینش حکام گرین لینڈ پر مذاکرات کریں گے: میڈیا رپورٹ
گرین لینڈ / Reuters

امریکی اور ڈینش حکام اس ہفتے گرین لینڈ کے بارے میں بات چیت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس نے اتوار کو سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا  ہے کہ  واشنگٹن ڈنمارک سے اس اسٹریٹیجک آرکٹک علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

امریکی نشریاتی ادارے CBS News کے مطابق یہ ملاقات بدھ کو متوقع ہے، اور یہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے بیانات کے بعد ہو رہی ہے جنہوں نے خفیہ بریفنگ میں کانگریس کو بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈینش علاقے کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

منگل کو وائٹ ہاؤس نے کہا کہ حکام گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے متبادل آپشنز کے ایک وسیع دائرے پر غور کر رہے ہیں، جن میں ممکنہ طور پر فوجی طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔

سینیٹر ٹم کین، جو گزشتہ ہفتے ڈینش حکام سے ملے تھے انہوں  نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ دونوں ممالک  کے قانون ساز کسی بھی فوجی  مداخلت کے خلاف متحد ہو جائیں گے جو گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش کرے۔

ڈیموکریٹ رکن  نے مزید کہا کہ یا تو ہم  اتحادی  ملک ڈنمارک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے اور ہم انہیں مخالف یا دشمن کے طور پر نہیں دیکھیں گے۔”

3 جنوری کو ایک فوجی آپریشن کے بعد جس میں امریکی افواج نے وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو اغوا کیا، ٹرمپ انتظامیہ نے 'گرین لینڈ حاصل کرنے' کے بارے میں  سخت   بیانات دیئےاور دلیل دی  کہ یہ قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

جمعہ کو گرین لینڈ کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے امریکہ کا حصہ بننے کی مخالفت دہرائی اور کہا کہ ہم نہ  امریکی اور   نہ  ہی  ڈینش بننا  چاہتے ہم  صرف گرین لینڈرز بننا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ  ٹرمپ نے کہا تھا  کہ ہم گرین لینڈ کے بارے میں کچھ کریں گے، چاہے انہیں پسند آئے یا نہ آئے، کیونکہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو روس یا چین گرین لینڈ پر قبضہ کر لیں گے اور ہم روس یا چین کو پڑوسی کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔”

ٹرمپ کے تبصروں کی وسیع سطح پر مذمت کی گئی ہے، خاص طور پر یورپی ممالک نے خبردار کیا ہے کہ ایسا اقدام نیٹو کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ٹرمپ:ایران جوہری ہتھیار کے منصوبے سے تقریباً دستبردار ہو چکا ہے
ہزاروں کی تعداد میں 'کاکروچ' کارکنان نے مودی کے الیکشن چیف کے استعفی کا مطالبہ کیا
سرحدی بارودی سرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل داغا
امریکی عہدیدار ایران کے خلاف اقدامات پر بات چیت کے لیے کیمپ ڈیوڈ میں یکجا ہوئے، ایکسیوس
جنوبی کوریا امریکہ میں 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
ٹینیسی: زہریلے انجیکشنز کے باوجود  سزائے موت پانے والی خاتون بچ گئی: وکلا
امریکہ:200 سال بعد خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
امریکہ:آر اے ایف بیس کے قریب مشتبہ منصوبے کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہے
شمالی کوریا کے 8ہزار فوجی روس میں ہیں:زیلنسکی
یوکرین پر روسی حملوں میں شدت،متعدد ہلاک و زخمی
شمالی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک
آئندہ 5 سالوں میں آذربائیجان میں ہر جگہ قابل تجدید توانائی ہوگی: علی ییف
ایران: 'مکّہ معاہدہ' اتحادِ مسلمین کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے
ایران، شرائط پر قائم رہے گا: عراقچی
جمہوریہ کانگو میں طیارے کے حادثے میں 2 جرنیلوں سمیت 17 افراد ہلاک
ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ
اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں فاسفورس گولہ بارود کا استعمال کرتی ہیں: لبنانی میڈیا
اندونیشیا میں 13 ستمبر کو غرقاب ہونے والی فیری میں سوار 52 افراد کی لاشیں بازیاب
نیپالی وزیر اعظم: نیپال کا سیلاب آب و ہوا کے بحران کے حوالے سے 'دنیا کے لیے ایک انتباہ ہے'
کیف، ترکیہ کی زیرِ میزبانی سربراہی اجلاس میں شرکت پر تیار ہے:زیلنسکی