غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
میکینو فلسطینی پانیوں میں پہنچ گیا
اسرائیل کی 20 سے زائد غیر قانونی رکاوٹوں کے باوجود صمود فلوٹیلا میں شامل جہاز 'میکینو' فلسطینی پانیوں میں پہنچ گیا
میکینو فلسطینی پانیوں میں پہنچ گیا
Flotilla tracker shows 20 vessels are attacked by Israeli forces, as 24 others continue their way to Gaza. (Photo: Global Sumud Flotilla Tracker) / User Upload

اسرائیلی فورسز نے غزہ کی جانب عازمِ سفر امدادی قافلے 'صمود فلوٹیلا' کے 223 بین الاقوامی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم 'میکینو 'نامی ایک جہاز  20 سے زائد غیر قانونی روکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا فلسطینی پانیوں تک پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا نے جمعرات کو ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  بدھ کی رات سے اب تک اسرائیلی فوج  15 کشتیوں پر حملہ کر چُکی ہےاور مزید  آٹھ کشتیوں پر حملے کا خدشہ ہے یا وہ حملے کی زد میں ہیں۔

فلوٹیلا نے انسٹاگرام پر، حملے کا شکار ہونے والی کشتیوں پر سوار، کارکنوں کے نام اور قومیتیں شیئر کی ہیں ۔

دوسری جانب، فلوٹیلا کے سرکاری ٹریکر کے مطابق، اسرائیلی فوجوں نے 20 کشتیوں پر حملہ کیا ہے اور 24 دیگر کشتیاں غزہ کی جانب  سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس عالمی مشن میں شامل ترکیہ کے ایک کارکن' اردم اعوزویرین' کے مطابق ان کی کشتی غزہ سے 30 ناٹیکل میل سے کم فاصلے پر ہے۔

50 سے زائد جہاز غزہ کی جانب

یہ امدادی بیڑا، جو زیادہ تر انسانی امداد اور طبی سامان سے لدا ہوا ہے، اگست کے آخر میں روانہ ہوا تھا۔ یہ کئی سالوں میں پہلا موقع ہے کہ 50 سے زائد جہاز غزہ کی جانب روانہ ہوئے ہیں، جن میں 45 سے زائد ممالک کے 500 سے زیادہ شہری سوار ہیں۔

اسرائیل نے تقریباً 2.4 ملین آبادی والے غزّہ  کا تقریباً 18 سال سے محاصرہ  کر رکھا ہے۔مارچ میں سرحدی گزرگاہیں بند کر کے اور خوراک و ادویات کی ترسیل روک کے اس محاصرے کو مزید سخت کر دیا تھا جس سے علاقے میں قحط پھیل گیا ہے۔

اسرائیل، اکتوبر 2023 سےجاری  بمباری میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل  66,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے ۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا خبردار کیا ہے کہ بھوک اور بیماریوں کے تیز ترین پھیلاو کی وجہ سے یہ علاقہ ناقابل رہائش ہوتا جا رہا ہے ۔

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی