ترکیہ کی سڑکوں پر ای وی کی تعداد ایک سال میں دو گنی ہو گئی

ترکیہ میں جولائی کے آخر تک 'ای وی' کی تعداد  120.6 فیصد اضافے کے ساتھ 289,457 گاڑیوں  تک پہنچ گئی ہے

ترکی کی مقامی تیاری کردہ ٹوگ اور اس کے وسیع ہوتے ہوئے چارجنگ نیٹ ورک ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں اضافے میں مدد کر رہے ہیں۔ / AA

ترکیہ کی سڑکوں پر برقی گاڑیوں 'ای وی' کی تعداد ایک سال میں دوگنی سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  جولائی کے آخر تک 'ای وی' کی تعداد  120.6 فیصد اضافے کے ساتھ 289,457 گاڑیوں  تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ ، ترکیہ کے وسیع ہوتے چارجنگ نیٹ ورک اور ملک کے مقامی ای وی برانڈ'ٹوگ' کی لانچنگ کے نتیجے میں، صارفین کی ترجیحات میں تیزی سے تبدیلی ہوئی ہے ۔

جولائی میں ملک بھر میں 16.8 ملین رجسٹرڈ کاروں کا   1.7 فیصد ای وی پر مشتمل تھا۔ یہ ایک بڑی تبدیلی ہے کیونکہ 2015 میں صرف 565 ای وی رجسٹرڈ تھیں اور گذشتہ ماہ پہلی بار ان کی تعداد 250,000 سے تجاوز کر گئی۔

ہائبرڈ گاڑیوں کی مقبولیت میں بھی اضافہ

ہائبرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بھی تیزی آئی ہے۔ 2011 میں ہائبرڈ گاڑیوں کی تعداد محض  23 تھی جو 2023 کے آخر تک بڑھ کر 222,328 تک  اور 2024 میں تقریباً دوگنے اضافے کے ساتھ  391,269 ہو گئی ۔

جولائی 2025 تک ہائبرڈ گاڑیوں کی تعداد 556,995 تک پہنچ گئی جو ملک میں موجود تمام کاروں کا 3.3 فیصد بنتی ہے ۔

یہ اعدادو شمار نہ صرف ترکیہ کی آٹو مارکیٹ  میں تیزی سے تبدیلی کا بلکہ، عالمی و مقامی پالیسیوں  کے برقی گاڑیوں کی طرف رجوع کی بدولت، مستقبل کی اقتصادیات میں برقی و ہائبرڈ گاڑیوں کے بڑے حصّے کا بھی اظہار ہیں۔