مقبوضہ دریائے اردن میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے جاری

اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں پر حملہ کر کے پانچ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا

By
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کئی زخمی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ / Reuters

اسرائیلی آبادکاروں نے بروز ہفتہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں پر حملہ کر کے  پانچ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔ زخمیوں میں سے دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق حملہ بیت لحم کے مشرقی گاوں ' کیسان' کے قریبی علاقے  'رشیدہ ' پر کیا گیا اور حملے میں  آبادکاروں نے رہائشیوں پر اصلی گولیاں چلائیں۔

علاقے کے میئر موسی عبایت نے کہا ہے کہ گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو تیز دھار آلوں ، زدوکوب اور پتھراو کی وجہ سے  زخم آئے ہیں۔

عبایت نے علاقے کے رہائشی فلسطینیوں پر روزانہ کے حملوں کی مذّمت کی اور  کہا ہے کہ حالیہ حملے میں "آبادکاروں نے 100 بھیڑیں بھی چرا لی ہیں۔حملے کے  بعد  اسرائیلی فوج موقع پر پہنچی اور کئی زخمی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد میں اضافے کے دوران پیش آیا ہے۔ فلسطینی حکام اور اقوامِ متحدہ کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں مارچ کے آغاز سےتا حال کم از کم پانچ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

فلسطین وزارتِ صحت کے مطابق غزّہ جنگ کے آغاز سے مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج یا آبادکار کم از کم 1,045 فلسطینیوں کو  قتل کر چُکے ہیں۔