جرمنی نے اسرائیل فوجی برآمدات اگلے نوٹس تک روک دیں

برلن نے محاصرے میں پھنسے فلسطینی شہریوں کی تکالیف پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جرمنی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اس کی اولین ترجیح ہے۔ / Reuters

حکومتِ جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ  آئندہ نوٹس تک غزہ میں استعمال ہو سکنےو الے  اسرائیل کو کسی بھی قسم کے فوجی سازوسامان کی برآمد کی منظوری نہیں دے گی۔ یہ بات جرمن چانسلر فریڈرک میرٹز نے جمعہ کے روز اسرائیل کے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کے منصوبے کے جواب میں کہی۔

میرٹز نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات جرمنی کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے غزہ میں شہریوں کی تکالیف پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔