کینیڈا نے  امریکی حملے کے خلاف فوجی منصوبہ تیار کر لیا
دنیا
2 منٹ پڑھنے
کینیڈا نے امریکی حملے کے خلاف فوجی منصوبہ تیار کر لیاگلوب اینڈ میل نے رپورٹ کیا  کہ یہ اقدام صدی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار ہے جس میں اس نے اپنے جنوبی ہمسایہ ملک  کے ساتھ رسمی طور پر کسی تنازعے کا ماڈل تیار کیا ہے
کینیڈا-امریکہ / Reuters
21 جنوری 2026

وفاقی حکام نے منگل کو کہا  ہے  کہ کینیڈا نے ایک فوجی منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ ایک مفروضی امریکی حملے کے خلاف جوابی کارروائی کی جا سکے۔

گلوب اینڈ میل نے رپورٹ کیا  کہ یہ اقدام صدی سے زیادہ عرصے میں پہلی بار ہے جس میں اس نے اپنے جنوبی ہمسایہ ملک  کے ساتھ رسمی طور پر کسی تنازعے کا ماڈل تیار کیا ہے ۔

یہ جوابی منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے اوائل میں اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کینیڈا اور گرین لینڈ  پر امریکی  پرچم سے آراستہ  ایک اشتعال انگیز تصویر پوسٹ کی تھی ۔

 حکام نے گلوب اینڈ میل کو بتایا  کہ کینیڈا کے پاس امریکہ کے مکمل حملے کا مقابلہ کرنے کی فوجی طاقت موجود نہیں ہے لہٰذا اس منصوبے میں فوجی اہلکاروں اور شہریوں کے چھوٹے گروپوں کو غیر روایتی جوابی حکمتِ عملی اپنانے کا کہا گیا ہے ۔

حکام کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں اس منصوبے کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

منظر نامے کے مطابق یہ گروپس امریکی حملہ آوروں کے خلاف گھات، ڈرون اور تباہ کاری جیسی تکنیکیں استعمال کریں گے۔

یہی حکمتِ عملیاں افغان طالبان نے دہائیوں قبل روسیوں کے خلاف اور پھر بیس سال قبل امریکی افواج اور ان کے حلیفوں کے خلاف استعمال کی تھیں۔

حکام کے بقول اہم فوجی مقامات پر کینیڈا دو دن سے لے کر ایک ہفتے کے اندر امریکی قوتوں کے ہاتھوں مغلوب ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی حملے کا  امکان کم ہے مگر وفاقی حکومت حملے کے بدترین منظرنامے کی تیاری کر رہی ہے۔

کینیڈا کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل جینی کارینیگان کا ریکارڈ موجود ہے کہ وہ 400,000 رکنی ریزرو رضاکار فورس قائم کرنا چاہتی ہیں۔

حکام نے کہا کہ حملے کی صورت میں کینیڈا کو فرانس اور برطانیہ جیسے جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کی مدد متوقع ہو گی۔

ریٹائرڈ میجر جنرل ڈیوڈ فریزر جنہوں نے افغانستان میں کینیڈین فوج کی قیادت کی انہوں  نے ایک اخبار سے کہا کہ آپ جانتے ہیں اگر آپ کینیڈا کے خلاف آئیں تو پوری دنیاحتیٰ کہ گرین لینڈ سے بھی زیادہ آپ کے خلاف ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ واقعی اس بات کی پرواہ کرتے ہیں کہ کینیڈا کے ساتھ کیا ہوتا  ہے ۔

 

دریافت کیجیے
شمالی کوریا: کم جونگ-اُن تیسری دفعہ صدر منتخب ہو گئے
اسرائیل نے تہران پر نئے حملے شروع کر دیے جبکہ ایران نے خلیج کے مقامات پر نشانہ بنایا
اسرائیل نے غزہ میں مزید چار فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا
خلیجی ممالک ترکیہ اور قطر کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے متحد
قطر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،ترک باشندوں سمیت7 افراد ہلاک
مغربی کنارےمیں اسرائیلی آباد کاروں کی دہشت گردی،ترکیہ کا سخت ردعمل
امریکہ:ایران کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک کا جائزہ لیا جا رہا ہے
سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد ہلاک
سابق ایف بی آئی چیف روبرٹ میولر کا انتقال،ٹرمپ کا تحقیر آمیز بیان
ہمارے لیے کافی مشکل شام تھی:نیتن یاہو
ایران نے 48 گھنٹوں میں ہرمز نہ کھولا تو ایٹمی تنصیبات تباہ کردیں گے:ٹرمپ
صدر ایردوان  نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ نوروز کا تہوار خطے میں امن و امان کا پیامبر بنے
گوٹریش: اقوام متحدہ غزہ پر ٹرمپ کے امن بورڈ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے
روسی ڈرون حملے سے یوکرین کے علاقے چرنیحیف میں بجلی کی بندش
ترکیہ: جنوبی شام میں اسرائیل کے حملے انتہائی "خطرناک کارروائی" ہے