وینزویلا نے اپنے 100 فوجیوں کی تدفین کر دی
وزارت داخلہ ونیزویلا کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں سے کراکاس میں 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وینزویلا نے دارالحکومت کاراکاس میں منعقدہ جنازے کی اجتماعی تقریب میں، صدر مادورو کے اغوا کے لئے کئے گئے امریکی فوجی ریڈ میں ہلاک ہونے والے، درجنوں فوجیوں کی تدفین کر دی ہے۔
وینزویلا کے پرچم میں لپٹے تابوتوں کو، فوجی اعزاز کے ساتھ اور چرچ سے اٹھتے دعائیہ گیتوں کی سنگت میں، تدفین کی جگہ پر لایا گیا۔ جنازوں کے جلوس میں مرحومین کے خاندان اور فوجیوں کے ہجوم بھی شامل تھے۔
تابوتوں کو قبروں میں اتارتے وقت توپوں کی سلامی دی گئی۔ تدفین کے اوّلین لمحات میں مرحومین کے خاندانوں کو تابوتوں کے پاس ایک دوسرے کو گلے لگاکر روتے ہوئے دیکھا گیا۔
ایک فوجی کمانڈر 'ریفایل موریلو' نے مرحوم فوجیوں کے خاندانوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ "انہیں فوجی پیشہ اپنانے کی اجازت دینے کا شکریہ"۔
امریکی حملوں میں 100 فوجی ہلاک
بعد ازاں وینزویلا کی حکومت نے کہا ہےکہ امریکی حملوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کابیلو نے ریاستی ٹیلی وژن پر کہا ہے کہ"اب تک 100 اموات اور اسی تعداد کے قریب زخمیوں کی اطلاع ملی ہے۔ ہمارے ملک پر کیا گیا یہ حملہ ایک بھیانک حملہ تھا۔
وزیر نے مزید کہا ہےکہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس گرفتاری کے دوران زخمی ہوئے ہیں لیکن وہ ‘‘صحت یاب’’ ہو رہے ہیں۔ دونوں کو اس ہفتے نیویارک میں ایک عدالت کی سماعت کے دوران اپنے پیروں پر چلتے دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاراکاس نے پہلے ہلاک شدگان کی کوئی تعداد جاری نہیں کی تھی تاہم فوج نے اپنے 23 ہلاک شدگان کے ناموں کی فہرست جاری کی تھی۔ وینزویلا کے حکام نے کہا ہے کہ مادورو کے حفاظتی دستے کا بڑے حصے کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔
کیوبا نے بھی وینزویلا میں اپنے فوجی اور انٹیلی جنس سروسز کے 32 ارکان کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔