ٹرمپ: غزہ کے لیے 'امن بورڈ' کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بورڈ میں اہم ممالک کے نمایاں رہنما شامل ہوں گے، بورڈ تشکیل پانے کی توقع ہونے والی فلسطینی ٹیکنو کریٹ حکومت کی نگرانی کرے گا۔

By
اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے غزہ میں 71,000 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، اور 170,000 سے زائد دیگر افراد کو زخمی کیا ہے۔ / AP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے لیے مجوزہ 'امن بورڈ ' تشکیل کے عمل میں ہے اور اس میں 'دنیا کے سب سے اہم ممالک' کے رہنما شامل ہوں گے۔

ٹرمپ نے اتوار کو ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا، 'امن بورڈ' کا قیام عمل میں لایا  جا رہا ہے۔'

'بنیادی طور پر، یہ اہم ترین  ممالک کے نمایاں  رہنماؤں پر مشتمل ہے... آپ سب سے اہم رہنماؤں اور ممالک کو لے لیں، یہ ہی امن بورڈ  ہوگا۔'

ٹرمپ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس اقدام میں حصہ لینے کی گہری  دلچسپی  کا مشاہدہ  ہو رہا ہے اور کہا: 'ہر کوئی اس میں شامل ہونا چاہتا ہے۔'

تقریباً 15 عالمی رہنما شامل ہونے کی منصوبہ بندی ہونے والا یہ امن  بورڈ، کہ جس کی صدارت کے لیے ٹرمپ  کا نام پیش پیش ہے ،   تا حال تشکیل نہ دی گئی ٹیکنو کریٹ حکومت اور غزہ میں تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کرے گا۔

متوقع شمولیت کا امکان ہونے والے ممالک  میں  برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی، سعودی عرب، قطر، مصر اور ترکیہ شامل ہیں اور اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ  کے سابقہ ا یلچی نکولائے ملاڈینوف  امن بورڈ آف میں نمائندے کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

اس ہفتے پینل کے اعلان کے منصوبوں کی اطلاعات کے باوجود، ٹرمپ نے کسی مقررہ  وقت کا اعلان  نہیں کیا۔

ان کی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ امن  بورڈ متعارف کروانے کی ابتدائی منصوبہ بندی کے بعد اس حوالے سے  اعلان کو  کئی بار موخر کیا ہے۔

اسرائیل نے اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں 71,000 سے زائد فلسطینی ہلاک کیے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، اور 170,000 سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔