پاکستان
2 منٹ پڑھنے
مصر، پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون میں تقویت کی خاطر، مشترکہ لائحہ عمل کا خواہش مند ہے: العاطی
قاہرہ، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے، سال 2026 کے لئے مشترکہ روڈ میپ تیار کرنا چاہتا ہے: وزیر خارجہ بدر عبد العاطی
مصر، پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون میں تقویت کی خاطر، مشترکہ لائحہ عمل کا خواہش مند ہے: العاطی
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ۔ / X/@ForeignOfficePk

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے کہا ہے کہ قاہرہ، پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کی مضبوطی کے لیے، سال 2026 کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا چاہتا ہے۔

 مصر وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد کے  سرکاری دورے کے دوران، عبدالعاطی نے صدر عبدالفتاح السیسی کا تحریری پیغام ان کے پاکستانی ہم منصب عاصف زرداری کو پہنچایا ۔  پیغام میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی  پر زور دیا گیا  اور کہا گیا ہے کہ قاہرہ ، پاکستان کے ساتھ  مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے، سال 2026 کے لئے مشترکہ روڈ میپ تیار کرنے کا خواہش مند ہے۔

ملاقات میں  عبدالعاطی نے، غزہ میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2803 پر عمل  اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، 10 اکتوبر سے غزّہ میں نافذ، جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بین الاقوامی استحکام فورس کو مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرنا چاہیے ۔

ملاقات میں غزہ کی ابتدائی بحالی، تعمیر نو اور ترقی پر بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا بھی  جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس نومبر میں منعقد ہونا تھی لیکن ابھی تک التوا کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ  ترکیہ، مصر اور قطر کی ثالثی اور امریکہ کی حمایت یافتہ جنگ بندی معاہدے نے اکتوبر 2023 سے جاری دو سالہ  اسرائیلی جارحیت کو روک دیا ہے۔اس نسل کُشی  جنگ میں اسرائیل،زیادہ تر عورتوں  اور بچوں پر مشتمل، 70,000 سے زائد فلسطینیوں  کو قتل  اور 170,000 سے زائد کو زخمی کر چُکا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر مشتمل  ہے ۔

 منصوبے میں غزہ کی تعمیر نو اور ایک  ایسا نیا حکومتی نظام قائم کرنے کا تصور  بھی شامل ہے جس میں حماس نہ ہو۔

https://www.trtworld.com/article/714315a61148

دریافت کیجیے
گوتیرس پاکستان میں،اعلی رہنماوں سے ملاقات
پاکستانی فوج سعودی عرب میں موجود ہے:عسکری ترجمان
پاکستان:طویل الفاصلہ فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان: 6 سے زیادہ ممالک مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں
بھارت نے پنجاب کی سرحدوں کے قریب دو پاکستانی شہریوں کو  مار ڈالا
پاکستان کا پہلا خلا نورد تاریخ رقم کرنے کی تیاری میں
عمران خان کے حامیوں نے حکومت کو 'بیزار' کرنے کے زیر مقصد اسلام آباد لانگ مارچ ملتوی کر دیا
یورپی یونین کے رہنما: ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے
سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
پاکستان:عمران خان طبی علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف