بحیرہ ملوکا میں 7٫8 شدت کا زلزلہ،ہمسایہ ممالک میں سونامی انتباہ
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، 7.8 کے برابر زلزلے کا ایک شدید جھٹکاشمالی بحیرہ مولوکا میں انڈونیشیا کے شہر ٹرناتے کے ساحل کے قریب محسوس کیا گیا جس کے نتیجے میں ہمسایہ ممالک کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی
زلزلہ / AA
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، 7.8 کے برابر زلزلے کا ایک شدید جھٹکاشمالی بحیرہ مولوکا میں انڈونیشیا کے شہر ٹرناتے کے ساحل کے قریب محسوس کیا گیا جس کے نتیجے میں ہمسایہ ممالک کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔
سروے نے بتایا ہے کہ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے کہا کہ زلزلے کے مرکز سے 1,000 کلومیٹر کے اندر انڈونیشیا، فلپائن اور ملائیشیا کے ساحلوں پر خطرناک سونامی لہریں ممکن ہیں۔
USGS کے مطابق زلزلے کا مرکز انڈونیشیا کے صوبہ شمالی مالوکو کے شہر ٹرناتے سے تقریباً 120 کلومیٹر دور تھا۔