حزب اللہ: اسرائیلی فوجیوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے

ہم نے ،شمالی اسرائیل اور سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر 12 میزائل اور توپ حملے کئے ہیں: حزب اللہ

By
یکم اپریل 2026 کو اسرائیل کے شہر کریات شمونا میں لبنان سے داغے گئے ایک راکٹ کے ایک عمارت کو نشانہ بنانے کے بعد تباہی کا منظر۔ / Anadolu Agency

لبنانی گروپ حزب اللہ نے آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ"ہم نے ،شمالی اسرائیل اور سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر متعدد میزائل اور توپ حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ نے جاری کردہ الگ الگ بیانات میں  کہا ہےکہ"ہم نے مقبوضہ شہر حیفا کے مشرقی علاقے کیریات آتا میں موجود انفراسٹرکچر پر میزائل داغے ہیں"۔

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے آبادکاری بستیوں میٹولا اور ملکیا میں اسرائیلی فوجیوں  اور گاڑیوں کی اجتماعی موجودگی کے مراکز  کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گروپ نے مزید کہا ہے  کہ اس نے لبنان کے جنوبی  قصبے قنطرہ کے قریب جنیجل پہاڑی پر اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔ ایک اور میزائل حملے میں لبنان کے جنوبی  قصبے عیتا الشعب کے قریبی علاقے  صدر  میں فوجیوں  اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بعد ازاں، حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے یرعون اور ال ملکیا کے آبادیاتی علاقوں میں فوجیوں کے اجتماعات کو راکٹ  حملوں سے  نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے سے بروز  جمعرات حزب اللہ کی طرف سے کئے گئے  حملوں کی کل تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

لبنانی گروپ نے مزید  کہا  ہےکہ اس کے ڈرونوں نے شمالی اسرائیل کے آبادیاتی علاقے ایون مینچم کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے لبنان پر فضائی حملے اورجنوبی لبنان میں برّی  آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔

لبنانی حکام نے کہا  ہےکہ اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 1,318 افراد ہلاک اور 3,935 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔