واشنگٹن ہماری معیشت کا تحفظ کرے گا :اوربان

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ ہنگری نے واشنگٹن کے ساتھ اپنی معیشت کے تحفظ کے لیے "مالی سِپر "کے معاہدے کو قبول کر لیا ہے

By
وکٹر اوربان / AP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے بعد ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ ہنگری نے واشنگٹن کے ساتھ اپنی معیشت کے تحفظ کے لیے "مالی سپر "کے معاہدے کو قبول کر لیا ہے۔

ٹرمپ کے دیرینہ اتحادی اوربان نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں صدر سے ملاقات کی اور روسی تیل اور گیس پر امریکی پابندیوں کو ختم کرنے پر زور دیا اور ایک سال کی چھوٹ حاصل کی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہنگری نے 600 ملین ڈالر مالیت کے معاہدوں کے ساتھ امریکی مائع قدرتی گیس خریدنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

اوربان نے اتوار کو نیوز ویب سائٹ index.hu میں شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں مذاکرات سے واپسی پر اپنے طیارے میں صحافیوں کو بتایا  کہ میں نے امریکی صدر کے ساتھ مالی ڈھال کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ اگر ہنگری یا اس کے مالیاتی نظام کے خلاف کوئی بیرونی  سازش ہوتی ہے تو ، امریکہ نے وعدہ دیا  ہے کہ ایسی صورت میں وہ ہنگری کے مالی استحکام کا دفاع کرے گا۔

یاد رہے کہ2010 سے اقتدار  پر فائز اوربان یورپی یونین کے سخت ناقد بن گئے ہیں ، جس  کی وجہ سے ہنگری کے لئے اربوں یورو کے فنڈز معطل ہو چکے  ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگلے سال ہونے والے انتخابات میں  اوربان کو مشکلات  کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 اوربان نے خدشہ ظاہر  کیا ہے   کہ  ہنگری یا اس کی کرنسی پر حملہ کیا جاسکتا ہے  یا  ہنگری کے بجٹ کو مشکل صورتحال میں  یا ہنگری کی معیشت کو مالی اعانت کی طرف سے  تنگ دستی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 واضح رہے کہ ہنگری کی معیشت گزشتہ تین سالوں سے جمود کا شکار ہے  جبکہ  روس  -یوکرین  جنگ کے  نتیجے میں بھی مہنگائی میں اضافے کے بعد ریاستی مالیات پر دباؤ  بڑھ  چکا  ہے۔