ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
ایران نے پانچ عرب ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور اردن شامل ہیں، اور ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران پر امریکی-اسرائیلی حملوں میں شریک تھے
ایران نے پانچ عرب ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور اردن شامل ہیں، اور ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران پر امریکی-اسرائیلی حملوں میں شریک تھے۔
گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر جمال فارس الرویعی کے نام ایک خط میں، ایران کے اقوام متحدہ میں نمائندے امیر سعید ایروانی نے دعویٰ کیا کہ ان ریاستوں نے مبینہ طور پر ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی حملوں کو ممکن بنا کر اپنی "بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی" کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتیجتاً انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے اور جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا چاہیے ۔
خطے میں دشمنی میں اضافہ اس وقت ہوا جب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ حملے کیے تھے ۔
تہران نے اسرائیل، عراق، اردن اور خلیجی ممالک جن میں امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں ان حملے کیے جس کے باعث پورے خطے میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ایرانی اور امریکی وفود نے اتوار کی صبح اسلام آباد میں 21 گھنٹے طویل مذاکرات مکمل کیے، تاہم کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔