پاکستان: خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے

کراچی میں علی خامنہ ای کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے سینکڑوں مظاہرین امریکی قونصل خانے میں داخل ہو گئے

By
درجنوں افراد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہو گئے اور استقبالیہ کی کھڑکیاں توڑ دیں۔ / Reuters

پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی میں آج بروز اتوار ، پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک سرکاری شخصیت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں ایران کے دینی رہنماعلی خامنہ ای کی ہلاکت کے خلاف  احتجاج کے لئے جمع مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس  سرجن ڈاکٹر سمیعہ سیّد نے اناطولیہ  کو  بتایا  ہےکہ گولیوں کے زخموں والی  چھ لاشیں سول اسپتال پہنچائی گئی ہیں۔

سینکڑوں  مظاہرین کی شہر کے جنوبی علاقے میں واقع امریکی مشن کی طرف مارچ کے دوران پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے متعدد ویڈیو مناظر میں درجنوں افراد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوتے اور استقبالیہ کی کھڑکیاں توڑتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

خبر کی کوریج  تک دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔

 ایمبولینس اور فلاحی خدمات فراہم کرنے والی تنظیم 'ایدھی فاؤنڈیشن' کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔