پاکستان: 50 دہشتگردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے

افغانستان کے ساتھ سرحد پر 50 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے: پاکستان مسلح افواج

(فائل) شمالی وزیرستان، پاکستان میں افغانستان کی سرحد پر ایک چوکی کے باہر پاکستانی فوجی سرحدی باڑ پر حفاظت کی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے۔ / Reuters

پاکستان مسلح افواج نے آج بروز منگل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ 4 دنوں میں افغانستان کے ساتھ سرحد پر 50 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی ملک کےجنوب مغربی علاقے میں کی گئی ہے جو اہم چینی منصوبے "بیلٹ اینڈ روڈ" کی میزبانی کرتا ہے اور دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجہ سے بے اطمینانی کا شکار ہے۔

فوج نے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد بلوچستان میں بروز جمعرات شروع کئے گئے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ  اس علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ علیحدگی پسند بھی سرگرم ہیں۔

مذکورہ  ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔