امریکی سینٹ نے 901 بلین ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دے دی
بل میں یوکرین کے لیے 800 ملین ڈالر کی دفاعی امداد اور شام سے سیزر پابندیاں ہٹانے کی شقیں بھی شامل ہیں
امریکی سینٹ نے قومی دفاعی اختیار قانونی بِل (NDAA) منظور کر لیا ہے۔
یہ بِل، سال 2026 کے دوران اختیار کردہ پالیسیوں اور اخراجات کے لئے 901 بلین ڈالر کے قومی دفاعی اختیار پر مبنی ہے۔
سینٹ نے ، کل بروز بدھ ، رواں مہینے کے آغاز میں اسمبلی سے منظور ہونے والے خاکہ بِل کو 20 منفی کے مقابلے میں 77 مثبت ووٹوں سے منظور کر لیا ہے۔ اب یہ بل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔
3,086 صفحات پر مشتمل اس بل کی اہم شقوں میں سے ایک یوکرین کے لیے 800 ملین ڈالر کی شق ہے۔ قانون کی رُو سے یوکرین کو آئندہ دو سالوں میں سالانہ 400 ملین ڈالر سکیورٹی تعاون کے لئے فراہم کئے جائیں گے۔قانون میں شام سے، سابق اسد حکومت کے دور میں عائد کی گئی 'سیزر' پابندیاں ہٹانے کی شق بھی شامل ہے۔
بِل اسرائیل کے لیے بھی600 ملین ڈالر مختص کرتا ہے جس میں فولادی ڈوم سسٹم سمیت مشترکہ میزائل دفاعی اقدامات کے لیےعطیات شامل ہیں ۔
بِل میں چین سے ممکنہ خطرات کو بھی پیشِ نظر رکھا گیا اور انڈو۔پیسفک مشنوں کی کامیابی کی یقین دہانی کے لیے ضروری تدابیر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ بل میں تائیوان سکیورٹی تعاون کے لیے بھی 1 بلین ڈالر کا بجٹ شامل ہے۔
NDAA امریکی محکمہ دفاع کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ وہ مشرقی یورپ میں امریکی فوجی تعیناتی کی لاگت کے ازالے کے لیے نیٹو کے اتحادیوں سے عطیات جمع کرے۔ یہ امریکی یورپی کمانڈ (EUCOM) کے کمانڈر سے، امریکہ اور نیٹو کی روس کے مقابل فوجی برتری برقرار رکھنے کی کاروائیوں کے، سالانہ جائزے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔
بِل، پینٹاگون سے ، یورپ میں اپنی فوجی نفری کو 76,000 سے کم کرنے سے پہلے اس کے امریکی سلامتی پر اثرات کا اندازہ لگانے کا بھی، مطالبہ کرتا ہے۔