ٹرمپ: ہم ایران کے مزید انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے کا کہہ رہے ہیں

امریکی جارحانہ لہجے نے عالمی منڈیوں میں کشیدگی کو ہوا دی ہے اور خلیج فارس کی آبناء کو کھولنے کی کوششوں کے درمیان توانائی کی رسد پر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

By
صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم اپریل 2026 کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے کراس ہال سے ایران جنگ کے بارے میں خطاب کر رہے ہیں۔ / AP

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ  نے' 'ایران میں  اب جو کچھ باقی بچا  ہے اسے تباہ کرنا شروع نہیں کیا'' انہوں نے  اس کے انفراسٹرکچر پر حملوں کی شدت بڑھانے کے عزم کو دہرایا ہے تو  درجنوں ممالک آبنائے ہرمز  سےتوانائی کی نمایاں  سطح کی  ترسیل کو دوبارہ شروع کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

جب سے  امریکی-اسرائیلی فضائی حملوں  کے ساتھ  جنگ چھڑی ہے ، تب سے اس نے  ایران  نے  خطے میں افراتفری پھیلائی  ہے اور مالی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے،  اس پیش رفت نے ٹرمپ پر دباؤ بڑھا دیا  ہے کہ وہ تنازعے کا جلد سے جلد  حل نکالیں۔

ٹرمپ نے حالیہ ایام میں اپنے لہجے میں سختی لائی  ہے کیونکہ ثالثوں کے ذریعے ایران کے نئے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کے آثار محدود  دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے جمعرات کی  رات گئے  سوشل میڈیا پر لکھا کہ امریکی فوج نے  'ابھی ایران میں جو کچھ باقی ہے اسے تباہ کرنا شروع نہیں کیا۔  اب  پُل، پھر بجلی گھر،'  انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت ' بخوبی جانتی ہے کہ  اسے کیا کرنا ہے،لیکن  اسے جلدی کرنا ہوگا!'

انہوں نے پہلے تہران اور شمال مغرب کے ایک بڑے مضافاتی شہر کراج کے درمیان حال ہی میں   تعمیر  کردہ پُل پر امریکی بمباری کی فوٹیج  بھی پوسٹ کی۔ مجوزہ طور پر  بی ون پُل کو  امسال  آمدورفت  کے لیے کھولنے کی منصوبہ بندی تھی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق  اس امریکی حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور 95  زخمی ہوئے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا، 'غیر فوجی ڈھانچوں پر حملہ، بشمول نامکمل پل، ایرانیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرے گا۔'

اس ہفتے کے آغاز میں سیٹلائٹ تصاویر نے آبنا ئے  ہرمز  میں اسٹریٹیجک طور پر واقع ایرانی جزیرہ قشم کی بندرگاہ سے اٹھتا ہوا دھواں بھی دکھایا ہے۔

امریکی ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں خدشات

ایک سو سے زائد امریکی بین الاقوامی قانون کے ماہرین نے جمعرات کو کہا کہ امریکی افواج کے طرز عمل اور سینئر امریکی حکام کے بیانات 'بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے قانون کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سنگین خدشات پیدا کرتے ہیں، جن میں ممکنہ جنگی جرائم بھی شامل ہیں۔'

ماہرین کے دستخط شدہ خط میں خاص طور پر ٹرمپ کے مارچ کے وسط میں کیے ایک تبصرے کا حوالہ دیا گیا جہاں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ 'بس تفریح کے لیے' ایران پر حملے کر سکتا ہے۔ خط میں پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیٹھ کے مارچ کے اوائل کے تبصرے کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ 'جاہلانہ حملے کے  اصولوں' کے ساتھ نہیں لڑتا۔

بدھ کی رات ایک خطاب میں ٹرمپ نے ایران کے شہری پاور پلانٹس کے خلاف اپنی دھمکیوں کو دہرایا اور مصالحت کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن نہیں دی۔ اس سے ایران کی طرف سے جوابی کارروائی کی دھمکیاں آئیں، عالمی حصص کی قیمتوں پر منفی اثر پڑا اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اس خدشے کے پیشِ نظر کہآبنائے  ہرمز بڑے پیمانے پر بند رہ سکتی ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ برطانیہ نے جمعرات کو تقریباً 40 ممالک کی ایک ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی تاکہ راہداری کی آزادی بحال کرنے کے طریقے تلاش کیے جائیں، جس میں کوئی مخصوص معاہدہ سامنے نہیں آیا، اگرچہ شرکاء نے اتفاق کیا کہ تمام قومیں اس پانی کے راستے کو آزادانہ طور پر استعمال کر سکیں،

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل بحرینی منصوبے پر جہازرانی کے تحفظ کے حق میں ووٹ دے گی۔

سفارت کاروں کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہفتے کو خلیج کے اطراف اور آبنائے ہرمز میں تجارتی  جہاز رانی کے تحفظ کے لیے بحرینی قرارداد پر ووٹنگ کرنے والی ہے، مگر ویٹو رکھنے والے چین نے واضح طور پر کسی بھی طاقت  کے استعمال کو جواز بنانے کی مخالفت کی ہے۔

چین کے اقوامِ متحدہ میں  مندوب فو کونگ نے جمعرات کو سلامتی کونسل سے کہا کہ کوئی بھی  عسکری  کارروائی 'غیرقانونی اور  بلا  تفریق  طاقت کے استعمال کو جائز قرار دینے کا مترادف ہوگی، جو ناگزیر طور پر صورتِ حال کی مزید کشیدگی اور سنگین نتائج کا باعث بنے گی۔'

اسرائیل کے حملوں کے بدلے میں جو 28 فروری سے شروع ہوئے تھے کے بعد ایران نے مؤثر طور پر گزر گاہ کو  بند کر دیا ہے، جہاں سے عالمی تیل کی تجارت کا 20 فیصد سر انجام پاتا تھا۔

تہران نےآبناء کے مستقبل کے کنٹرول کے لیے ایک متبادل نظریہ پیش کیا اور کہا کہ وہ پڑوسی عمان کے ساتھ ملکر وہ  ایک پروٹوکول تیار کر رہا ہے جس کے تحت جہازوں کو اجازت نامے اور لائسنس حاصل کرنا ہوں گے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے تہران کے منصوبے کی مخالفت کی اور  کہا کہ ایران کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ ممالک سے ٹرانزٹ محصولات وصول کرے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ  'بین الاقوامی قانون ادائیگی کے عوض گزرنے کے کسی منصوبے کو تسلیم نہیں کرتا۔'

مشرقِ وسطیٰ کی توانائی پر ایران کے گھیرے کے خدشات

خدشات ہیں کہ یہ تنازعہ ایران کو مشرقِ وسطیٰ کی توانائی کی فراہمی پر گرفت دے سکتا ہے کیونکہ اس نے دکھا دیا ہے کہ وہ تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنا کر اور خلیجی ممالک پر حملے کر کے آبنائے  ہرمز کی کو  بند کر سکتا ہے، جہاں امریکی افواج موجود ہیں۔

خلیجی ممالک کہتے ہیں کہ وہ خود دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں مگر گزشتہ ماہ کے دوران بار بار ایرانی حملوں کے باوجود عسکری ردِعمل سے پرہیز کر رہے ہیں، تاکہ صورتحال ایک زیادہ تباہ کن مکمل خطے پر محیط جنگ میں نہ تبدیل ہو۔

کویت نے جمعے کو اطلاع دی کہ اس کے فضائی  دفاعی نظام نے دو بار میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کوشش کی۔

جنگ کے آغاز کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں افراد ہلاک اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں، اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے  وفد کے سربراہ نے جمعرات کو کہا کہ طبی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور رسد ختم ہونے کے قریب پہنچ سکتی ہے۔

ایندھن کی قلت نے پہلے ہی ایشیا میں معاشی دباؤ پیدا کر دیا ہے اور توقع ہے کہ یورپ میں بھی جلد اثر محسوس ہوگا، جبکہ دو اقوامِ متحدہ کے اداروں کی ایک رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ شدید معاشی سُست روی افریقہ میں رہن سہن کے اخراجات کے بحران کو مزید گہرا کر سکتی ہے۔