ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: فیدان، انڈونیشیا کے دورے پر
وزیرِ خارجہ خاقان فیدان کل انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں: ترکیہ وزارتِ خارجہ
ترکیہ: فیدان، انڈونیشیا کے دورے پر
جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان (آرکائیو)

ترکیہ  کے وزیرِ خارجہ خاقان فیدان کل انڈونیشیا کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

ترکیہ وزارتِ خارجہ سے موصول معلومات کے مطابق، وزیرِ خارجہ خاقان فیدان  کل انڈونیشیا کے سرکاری دورے  پر روانہ ہو رہے ہیں۔

دورے کی مصروفیات کے دوران متوقع  ملاقاتوں میں، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی سطح پر ظاہر کی گئی باہمی سیاسی خواہش کے تناظر میں، دوطرفہ تعاون کو تمام شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

مذاکرات  میں  فیدان ، دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے بنیادی ڈھانچے، توانائی، نقل و حمل، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور حلال خوراک جیسے شعبوں میں، شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔ علاوہ ازیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبے میں، جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مستقبل میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ترکیہ اور انڈونیشیا غزہ کی صورتحال کے حوالے سے قریبی مشاورت میں ہیں لہٰذا دورے کے دوران بھی خاقان فیدان دونوں ممالک کے، فلسطین میں منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لئے  مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اظہار کریں  گے۔

 وہ اس پہلو  پر بھی زور دیں گے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس  میں اشتعال انگیز کاروائیوں اور لبنان میں قبضے کے  دائرے میں وسعت کے خلاف بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا مصّمم شکل میں جاری رہنا اشد ضروری ہے۔

مذاکرات کے دوران خاقان فیدان، ایران اور آبنائے ہرمز کی صورتحال، شام، روس۔یوکرین جنگ، صومالیہ، سوڈان اور لیبیا کے علاوہ ایشیا۔بحرالکاہل خطے میں عالمی اور علاقائی سلامتی سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ مزید برآں، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان اقوامِ متحدہ، جی۔20، اسلامی تعاون تنظیم، آسیان، مِکٹا 'MIKTA' اور ڈی-8 جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارموں میں تعاون پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ خاقان فیدان نے آخری مرتبہ 11 تا 12 فروری 2025 کو صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ انڈونیشیا کا دورہ کیا تھا۔

دریافت کیجیے
حجاز ریلوے کا منصوبہ جلد ہی شروع کیا جائے گا:اورال اولو
عالمی فٹ بال کپ کے لیے الٹی گنتی شروع، ترکیہ کی قومی ٹیم امریکہ پہنچ گئی
فیدان انڈونیشیا میں،باہمی روابط بڑھانے پر غور
ٹرمپ، نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں: فیدان
ترکیہ۔آذربائیجان گیس سپلائی منصوبہ شام کی ترقی میں مدد کرے گا: اردوعان
فتح استنبول:تاریخ کی سمت بدلنے والی فتح
صدر اردوعان کا پیغامِ عید: غزّہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات
ترکیہ: یونان کا موقف افسوسناک ہے
آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار  استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے:فیدان
بیلجیئم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے:میکسیم پرِیوُو
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
صدر ایردوان کی طرف سے TRT کی 62 ویں سالگرہ کی مبارکباد اور کثیر السانی خدمات کی پذیرائی