امن انعام کے لیے ٹرمپ کا دباؤ ہمیں متاثر نہیں کرے گا: نوبل کمیٹی

79 سالہ ٹرمپ کا دعوی: "میں نے 6 جنگیں ختم کروائی ہیں لہٰذا میں نوبل امن ایوارڈ کا حقدار ہوں"

امریکہ کے صدر کی منظوری ملنے کے امکانات بہت کم ہیں، ماہرین کا کہنا ہے۔ / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے ماہ نوبل امن انعام جیتنے کا جنون ایک رکاوٹ کا سامنا کر سکتا ہے ۔

ناروے کی نوبل امن انعام کمیٹی نے کہا ہے کہ "یہ  ایک خودمختار کمیٹی، جسے  کسی بھی دباؤ سے متاثر نہیں کیا جا سکتا"۔

جنوری میں دوسری دفعہ عہدہ صدارت میں آنے کے  کے بعد ٹرمپ نے واضح کر دیا تھا کہ وہ اس باوقار اعزاز کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایوارڈ  ان کے ڈیموکریٹک حریف باراک اوباما نے 2009 میں عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد جیتا تھا، جس پر کئی لوگ حیران رہ گئے تھے۔

باوجودیکہ  غزہ اور یوکرین میں جنگیں ابھی تک جاری ہیں ، 79سالہ ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر موقع پر کہا ہے کہ انہوں نے چھ جنگیں ختم کروائی ہیں لہٰذا وہ "اس کے مستحق ہیں" ۔

کمیٹی کے سیکریٹری کرسٹین برگ ہارپوکین نے اوسلو میں ایک انٹرویو میں کہا  ہے کہ" ہم دیکھ رہے ہیں کہ ذرائع ابلاغ میں  کچھ امیدواروں پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے لیکن اس کا کمیٹی میں ہونے والی بحثوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔کمیٹی ہر امیدوار کو اس کی اپنی خوبیوں کی بنیاد پر پرکھتی ہے"۔

واضح رہے اس سال کے انعام یافتہ کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔