ترکیہ میں ہر 10 افراد میں سے 9 انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں
ترکیہ میں اس سال 16-74 سال کی عمر کے افراد میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح 92.3 فیصد تک پہنچ گئی۔
ترکیہ میں ہر 10 افراد میں سے 9 انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں
واٹس ایپ اور میٹا اے آئی (AA)

ترکیہ محکمہ شماریات ادارے کے 'مقامی  معلوماتی ٹیکنالوجی کا استعمال 2026'  سروے کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

سروے کے مطابق، رواں سال  ملک میں 16تا 74  برس کے شہریوں میں انٹرنیٹ کے استعمال کی شرح 92.3 فیصد رہی۔ یہ شرح گزشتہ سال 90.9 فیصد  تک تھی۔ اسی عمر کے گروپ میں مردوں میں انٹرنیٹ استعمال کی شرح 94.8 فیصد اور خواتین میں 89.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

انٹرنیٹ کے ذریعے سرکاری خدمات سے مستفید ہونے والوں کی شرح 76 فیصد رہی

گزشتہ ایک سال کے دوران خاص مقاصد کے لیے سرکاری اداروں کی ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز استعمال کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے سرکاری خدمات حاصل کرنے والوں کی شرح 76 فیصد  رہی۔   جس کا  82.7 فیصد مرد جبکہ 69.4  فیصد خواتین تھیں۔

ای۔ اسٹیٹ   سروس  استعمال کرنے والے افراد کے تناسب کا عمر کے لحاظ سے  جائزہ لینے سے سب سے زیادہ تناسب  25تا34 سال کے گروپ میں 93 فیصد اور سب سے کم 65تا74 سال کے گروپ میں 31.3 فیصد رہا۔

2025میں انٹرنیٹ کے ذریعے ذاتی مقاصد کے لیے اشیاء یا سروس کی  شرح خرید  55.7 فیصد تھی، جو امسال 60 فیصد ہوگئی ہے۔

انٹرنیٹ کے ذریعے گذشتہ 3 ماہ میں تعلیمی، پیشہ ورانہ یا ذاتی مقاصد کے لیے سیکھنے کی سرگرمی سے استفادہ کرنے  والوں کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 پوائنٹس بڑھ کر 22.9 فیصد ہو گئی۔

عوام کے 90 فیصد نے واٹس ایپ استعمال کیا

سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے اور میسجنگ ایپس میں واٹس ایپ 90 فیصد، یوٹیوب 77.6 فیصد اور انسٹاگرام 71.1 فیصد رہے۔ مردوں میں واٹس ایپ 92.5 فیصد، یوٹیوب 80.1 فیصد اور انسٹاگرام 71.9 فیصد تک  استعمال کیے گئے، جبکہ خواتین میں واٹس ایپ 87.6 فیصد، یوٹیوب 75 فیصد اور انسٹاگرام 70.2 فیصد تک  ریکارڈ کیا گیا۔

 

دریافت کیجیے
پرندوں میں H5  آنفلوانزا 'ممکنہ' طور پر آسٹریلیا میں مقامی طور پر پھیل رہا ہے
ایک طیارے نے 24 گھنٹے تواتر پرواز کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
ٹرمپ کی کینیڈا کو جنگلی آگ کے دھویں کی آلودگی پر زیادہ ٹیرف کی دھمکی
بھارت نے اپنی  پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کا آغاز کر دیا
چین:عالمی تعاون تنظیم برائے مصنوعی ذہانت کے قیام کا اعلان
مغربی یورپ میں ماہِ جون میں ریکارڈ گرمی، عالمی درجہ حرارت میں بھی اضافہ
روٹے: اتحادی ممالک ترکیہ دفاعی صنعتی ماڈل کو اپنے ممالک میں لاگو کرنےکا جائزہ لے رہے ہیں
ترکیہ نے انقرہ میں نیٹو سمٹ میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کے لیے کسٹم ٹوگ لیموزینز تیار کی ہیں
پیرس کے اسپتالوں میں گرمی کی نئی لہر کی تیاری کے لیے 1,000 ایئر کنڈیشنرز لگائے جا رہے ہیں
ترکیہ عالمی سطح پر ونڈ انرجی میں پانچویں اور شمسی توانائی میں دسویں نمبر پر
امریکہ نے انتھروپک کے میتھوس ای اے آئی ماڈل تک محدود رسائی کی اجازت دے دی
کیمبرج رپورٹ: جدید مصنوعی ذہانت بد نیت لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے
یورپ میں شدید گرمی کی لہر: درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پشین گوئی
"قطب شمالی کی نگرانی" کینیڈا آسٹریلیا سے ریڈار خریدے گا
الزائمر کے اوّلین اشارے آنکھوں میں چھپے ہوسکتے ہیں
امریکی ریاستوں کی OpenAI کو کاروباری طرز عمل اور صارف کے تحفظ پر وضاحت کی طلبی
آرٹیمس III مشن  کےلیے 4 رکنی عملے کا اعلان کر دیا گیا
ماحول دوستی دور حاضر کی ناگزیر ضرورت ہے: ترک خاتون اول
ایبولا وائرس کی ویکسین نہ ہونے کے باوجود صحت یابی ممکن ہے: ڈبلیو ایچ او
ال نینو کی واپسی عالمی موسمی شدت میں اضافے کر سکتی ہے