200 کے قریب اسرائیلی آباد کار مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے

یروشلم  انتظامیہ نے کہا  ہے کہ تقریبا 200 غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصی کے احاطے پر اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں دھاوا بول دیا ہے۔

By
مسجد الاقصی / AP

یروشلم  انتظامیہ نے کہا  ہے کہ تقریبا 200 غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصی کے احاطے پر اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں دھاوا بول دیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ 182 آبادکاروں نے صبح اور شام کے دوران مقدس مقام میں زبردستی داخل ہو کر    قبۃ الصخرہ  کے قریب تلمودی رسومات ادا کیں۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ 778 غیر ملکی سیاح بھی  اسرائیلی حکام کے زیر انتظام ایک دروازے سے مسجد کمپلیکس میں داخل ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، نومبر کے دوران 4,266 غیر قانونی آبادکاروں اور تقریبا 15,000 غیر ملکی سیاح کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے ۔

 واضح رہے کہ مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کے لیے دنیا کی تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔

اسرائیل نے 1967 کی عرب-اسرائیلی جنگ کے دوران مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا جہاں الاقصیٰ واقع ہے۔

اسرائیل نے 1980 میں شہر کو ضم کر لیا،جسے بین الاقوامی برادری نے مسترد کر دیا تھا۔