روسی ڈرون حملے سے یوکرین کے علاقے چرنیحیف میں بجلی کی بندش
یہ علاقہ روس اور بیلاروس کی سرحد سے ملتا ہے اور جنگ سے قبل اس کی آبادی تقریباً ایک ملین تھی۔
علاقائی گورنر ویایچیلاس نے کہا کہ یوکرین کے شمالی چر نیحیف خطے کے بیشتر حصے ہفتہ کو ایک روسی ڈراون حملے کے بعد بجلی سے محروم ہو گئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرمت کرنے والی ٹیموں نے بجلی بحال کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
یہ علاقہ روس اور بیلاروس کی سرحد سے ملتا ہے اور جنگ سے قبل اس کی آبادی تقریباً ایک ملین تھی۔
شہر کی انتظامیہ نے کہا کہ علاقائی دارالحکومت چر نیحیف مکمل طور پر بجلی سے محروم ہے۔
جنگ کے دوران، روس نے بارہا یوکرین کے توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ملک گیر سطح پر اکثر گھنٹوں طویل بلیک آؤٹ ہوئے۔
دریں اثنا، روسی محکمہ دفاع نے کہا کہ اس نے رات بھر میں 283 یوکرینی ڈرون فضاء میں مار گرائے۔
اطلاعات کے مطابق سب سے شدید حملہ یوکرین کی سرحد کے قریب جنوبی روستوف علاقے میں ہوا، جہاں 90 ڈرونز کو روکا گیا۔
اوفا، جو روس کے باشقورتستان علاقے کا انتظامی مرکز ہے، میں تیل کی ریفائنریز کو نشانہ بنانے والے ڈرونز نے اطلاعاً ایک زیرِ تعمیر رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔
جاری تنازع کی وجہ سے دونوں اطراف کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق مشکل ہے۔
یوکرین کے مذاکرات کار امریکہ میں
یوکرینی ایک وفد جمعہ کو مذاکرات کے لیے امریکہ کے شہر مایامی پہنچا۔
یوکرینی وفد میں دفاع و سلامتی کونسل کے سربراہ رستم عمرؤوف، صدارتی دفتر کے سربراہ کیریلو بودانوف، قانون ساز داوِد آراخامیا، اور نائب وزیرِ خارجہ سرہی کیسلوٹسا شامل ہیں۔
امریکی جانب کی نمائندگی وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کریں گے۔