ترکیہ: جنوبی شام میں اسرائیل کے حملے انتہائی "خطرناک کارروائی" ہے
ترک وزارت خارجہ: یہ حملہ بین الاقوامی قانون اور شام کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کی خلاف ورزی تھا۔
ترکیہ نے جنوبی شام میں فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور اسے “خطرناک کشیدگی” قرار دیا۔
جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، ترک وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حملے نے بین الاقوامی قانون اور شام کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔
وزارت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے حملے روکنے کی ذمہ داری قبول کرے، ترکیہ نے 1974 کے عسکری معاہدے کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا ۔
دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ"ترکیہ ابتک کی طرح ، شام کی علاقائی سالمیت، اتحاد اور خودمختاری کی بنیاد پر ملک میں پائیدار استحکام اور سلامتی کے قیام کی کوششوں میں حکومتِ شام اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی جاری رکھے گا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جنوبی شام میں دمشق انتظامیہ کے فوجی اڈوں میں ایک کمانڈ سینٹر اور ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔
شام کی وزارتِ خارجہ نے بھی فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔