مغربی ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، استبول بھی لرز اٹھا
ترکیہ کے صوبے بالِ کثیر میں گزشتہ رات 6.1 شدت کے زلزلہ آیا جس کے جھٹکے استنبول اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے
زلزلہ
ترکیہ کے صوبے بالِ کثیر میں گزشتہ رات 6.1 شدت کے زلزلہ آیا جس کے جھٹکے استنبول اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔
ایجنسی برائے انسداد آفات کے مطابق، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 48 منٹ پر آیا۔
فوری طور پر متاثرین کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اس زلزلے کی گہرائی 5.99 کلومیٹر تھی جو کہ استنبول سمیت آس پاس کے صوبوں میں محسوس کیا گیا۔
ترکیہ کے نائب صدر جیودت یلماز نے ترکیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر کہا کہ "آفاد اور دیگر متعلقہ اداروں نے متاثرہ علاقوں کے معائنے شروع کر دیے ہیں اور رپورٹس کا احتیاط سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔