10 اکتوبر 2025
فلپائن کے جنوبی علاقے میں واقع جزیرے مینڈاناؤ کے کھُلے پانیوں میں 7.4 کی شدت سے زلزلہ آیا ہے۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 43 منٹ پر مینڈاناؤ کے قصبے مانائے سے تقریباً 20 کلومیٹر دور سمندر میں آیا ہے۔
فلپائن محکمہ آفات نے زلزلے سے فوراً بعد سونامی کی وارننگ جاری کی ہے ۔
حکام نے سونامی کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظرساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو بلند مقامات پر منتقل ہونے یا اندرونی علاقوں کی طرف رخ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یاد رہے کہ گیارہ دن قبل فلپائن کے وسطی صوبے 'سیبو' میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
جس کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک ہو گئے اور تقریباً 72,000 مکانات تباہ یا متاثر ہوئے تھے۔
















