شمالی کوریا: کم جونگ-اُن تیسری دفعہ صدر منتخب ہو گئے
شمالی کوریا اعلیٰ عوامی اسمبلی نے کِم جونگ اُن کو دوبارہ سرکاری امور کمیشن کا سربراہ منتخب کر کے ان کے تیسرے صدارتی دور کی تصدیق کر دی
شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی بروز سوموار جاری کردہ اطلاع کے مطابق شمالی کوریا اعلیٰ عوامی اسمبلی SPA نے اپنی سوموار کی نشست میں کِم جونگ اُن کو دوبارہ سرکاری امور کمیشن کا سربراہ منتخب کر کے ان کے تیسرے صدارتی دور کی تصدیق کر دی ہے۔
سرکاری امور کمیشن 2016 میں قائم کیا گیا اور اسے پیانگ یانگ کااعلیٰ سطحی پالیسی ساز ادارہ سمجھا جاتا ہے۔
اسمبلی نے، قیادتی عہدوں میں بھی اہم ردوبدل کیا ہے۔ کِم کے قریبی معاون جو یونگ ون کو SPA اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔یہ عہدہ ملک کا اعلیٰ پارلیمانی عہدہ ہے اور جو یونگ ون نے چو ریونگ ہائے کی جگہ لی ہے۔ اس کے علاوہ 'جو 'کو ریاستی امور کمیشن کا نائب سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم پاک تھے سانگ نے اپنا منصب برقرار رکھا اور سابق وزیراعظم کِم ٹوک ہُن کو نئے قائم کئے گئے نائب وزارتِ اعظمیٰ عہدے کا پہلا نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، کِم کی بہن کِم یو-جونگ کو ریاستی امور کمیشن میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اجلاس میں آئینی ترامیم، حالیہ پارٹی کانگریس میں پیش کیے گئے پانچ سالہ قومی ترقیاتی منصوبے کے نفاذ کے اقدامات اور 2026 کے ریاستی بجٹ کے امور پر بھی بات کی گئی تاہم ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
عام طور پر ایسے پارلیمانی اجلاس ،کانگریس میں کیے گئے فیصلوں کی حمایت میں قوانین کی منظوری کی خاطر، پارٹی کانگریس کے بعد منعقد ہوتے ہیں ۔یہ اجلاس شمالی کوریا کی قیادت میں تسلسل اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔