ایشیا
3 منٹ پڑھنے
امیزون نے بھارت میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
ایمیزون 2030 تک بھارت میں 35 ارب ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اپنی آپریشنز کو بڑھایا جا سکے اور اپنی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے
امیزون نے بھارت میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
ایمیزون / Reuters

ایمیزون 2030 تک بھارت میں 35 ارب ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اپنی آپریشنز کو بڑھایا جا سکے اور اپنی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔

امریکی ای کامرس کمپنی نے کہا ہے وہ  دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اپنی موجودگی کو  مضبوط کرنے والی تازہ ترین عالمی ٹیک فرم بن گئی ہے۔

ایمیزون نے بدھ کو کہا کہ اس سرمایہ کاری کا مقصد ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنا ہے، جہاں اس نے والمارٹ کی حمایت یافتہ فلپ کارٹ اور ارب پتی مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کی ریٹیل شاخ کے مقابلے کے لیے اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔

امریکی ای کامرس  کمپنی ، جس نے 2010 سے اب تک اپنے بھارتی کاروبار میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اس  نے 2023 میں بھارت  میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

ایمیزون کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ دس سالوں میں بھارت میں فروخت کنندگان کے لیے مجموعی برآمدات میں 20 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی ہے، اور 2030 تک اسے 80 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ  اس کا مقصد 2030 تک ملک میں 1 ملین اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

 امریکہ کی بڑی ٹیک کمپنیوں نے اس سال بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جو کلاؤڈ، اے آئی اور ڈیپ ٹیک ترقی کے لیے ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر ابھرنے کو ظاہر کرتی ہے۔

مائیکروسافٹ نے 2030 تک بھارت میں AI اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کے لیے 17.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے، جو ایشیا میں اس کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، جبکہ گوگل نے اگلے پانچ سالوں میں AI ڈیٹا سینٹرز بنانے کے لیے 15 ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

دریں اثنا، امریکی اور بھارتی تجارتی مذاکرات کاروں نے بدھ کے روز دو روزہ مذاکرات شروع کیے تاکہ جغرافیائی و  سیاسی ہلچل کے دوران  کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جا سکے، خاص طور پر  ایسے وقت میں  جب واشنگٹن نے نئی دہلی پر روسی تیل کی خریداری پر بھاری محصولات عائد کیے ہیں۔

بھارت دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے  جس کا  سال  2024 میں امریکہ کے ساتھ 45.8 ارب ڈالر کی اشیاء کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی